سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری ،دیکھئے پریس کانفرنس میں کس وارڈ سے کسے امیدواری کا موقع ملا



سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری ،دیکھئے پریس کانفرنس میں کس وارڈ سے کسے امیدواری کا موقع ملا


یہ چناؤ کارپوریشن میں عہدہ پانے کیلئے نہیں بلکہ فرقہ پرستوں کو اقتدار سے دور رکھنے و شہر کی بقاء کا چناؤ ہے 




مالیگاؤں؛ 21 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) کارپوریشن چناؤ کے سلسلے میں سماجوادی پارٹی نے آج امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرنے کیلئے مہیش نگر میں مستقیم ڈگنیٹی کے بنگلہ پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ۔جس میں انہوں نے سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ۔انہوں نے کہا کہ یہ لسٹ تین دن پہلے ہی جاری ہونے والی تھی لیکن عمران باقی کے انتقال کے سبب ہم دیر سے اسکا اعلان کررہے ہیں عمران باقی کا حادثہ ہمارے لئے باعث تکلیف رہا لیکن اللہ کی مرضی کے آگے سب بے بس ہیں ۔جسے ہم نے مرضی مولا سمجھ کر قبول کیا اور اب آگے کی زندگی حسب معمول جاری کر رہے ہیں ۔شان ہند نہال احمد نے کہا کہ مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کا قیام فرقہ پرستوں کو روکنے کیلئے کیا گیا ہے ۔یہ الیکشن عام الیکشن کی طرح نہیں ہے ۔یہ الیکشن صرف عہدہ پانے کیلئے نہیں بلکہ فرقہ پرستوں کیخلاف ایک طویل لڑائی کا حصہ اور شہر کہ بقاء کا الیکشن ہے ۔ایس آئی آر اور جنم داخلہ معاملہ کو شہریان کیلئے آسانی پیدا کرنے کیلئے یہ الیکشن لڑا جارہا ہے ۔لینڈ جہاد کو روکنے کیلئے یہ الیکشن لڑا جارہا ہے ۔ہمارے ساتھیوں کو قانونی معلومات رکھتے ہوئے دبنگائی سے لڑنے والے ہیں۔اس طرح کی تفصیل شان ہند نہال احمد نے دی انہوں نے بتایا کہ ہم فرقہ پرستوں کو روکنے کیلئے چناؤ لڑ رہے ہیں ۔


کس وارڈ سے کسے امیدواری دی گئی؟ 

امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پروفیسر احمد ایوبی سر وارڈ نمبر 13 اسلام پورہ ، زاہد اشفاق احمد وارڈ نمبر 14 نیا پورہ، صبیحہ مزمل بفاتی وارڈ نمبر 14 نیا پورہ، یحییٰ عبد الجبار وارڈ نمبر 16، انصاری زاہد بانو مگا ممبر وارڈ نمبر 18،شبیر سیٹھ کی پوتی سردار مصدقہ عبد اللہ مبارک وارڈ نمبر 18 سے، انصاری راحیل احمد محمد حنیف وارڈ نمبر 19 ۔انصاری شان ہند نہال احمد وارڈ نمبر 3 سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر 16 میں دوستانہ ماحول میں چناؤ لڑا جائے گا۔اس پریس کانفرنس میں سیکرٹری ایڈوکیٹ توصیف شیخ سمیت سماجوادی پارٹی کے پارلیمنٹری بورڈ کے ذمہ داران موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے