لاکھوں روپے ادا کرنے کے بعد بھی بستی اجڑنے کا خطرہ، پانچ جنوری تک اسٹیٹس کو حاصل


لاکھوں روپے ادا کرنے کے بعد بھی بستی اجڑنے کا خطرہ، پانچ جنوری تک اسٹیٹس کو حاصل 




غریبوں کیساتھ دھوکہ دہی کرنے والے زمین مافیا پر سخت قانونی کارروائی کی جائے، ایڈیشنل ایس پی سے مطالبہ


مالیگاؤں : یکم دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں زمین کے کاروبار میں دھوکہ دہی عام بات ہوتی جارہی ہے ۔دین اسلام کی تعلیمات کو جیسے مسلمانوں نے طاق پر رکھ دیا ہے اور اللہ سے ڈرے بغیر غیر شرعی و غیر قانونی کاموں کو کھلے عام دادا گیری سے انجام دیا جارہا ہے ۔آخرت کی کسی کو فکر نہیں رہ گئی ہے، ہر روز دھوکہ دہی کے نئے نئے واقعات سامنے ارہے ہیں ابھی حال ہی میں سروے نمبر 178/3 کی بستی کا معاملہ سامنے آیا جو کہ ابھی تک حل نہیں ہوا ہے اور اب سروے نمبر 110 مالدہ شیوار کی زمین کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق زمین مالک نہال احمد کی زمین کو محمد عارف محمد یونس کمپاؤنڈ والے اور عرفان احمد نے اپنے اپکو زمین مالک بتا کر غریبوں کو زمین فروخت کرکے لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی کی ہے اور اس معاملے میں اسی وارڈ نمبر 21 کے کارپوریٹر نے بھی ان فرضی زمین مالک سے چھ پلاٹ لیکر عوام کو فروخت کردیا اور رقم ہڑپ کرلی ۔جب بستی والوں نے زمین پر اپنے گھروں کو تعمیر کیا تو اصل زمین مالک نے ہائی کورٹ میں عرضداشت دائر کی اور کورٹ نے بستی کا اکھاڑنے کا حکم مالیگاؤں کارپوریشن و پولس انتظامیہ کو دیا جس پر بستی والوں نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چلینج کیا ۔سپریم کورٹ نے پانچ جنوری تک بستی کو نہ اکھاڑنے کیلئے اسٹیٹس کو دیا ہے یعنی بستی ابھی جیسی حالت میں ہے ویسے ہی رہیگی ۔دوسری جانب ان سب حالات کو دیکھتے ہوئے ہم نے زمین مافیا کے خلاف آج شہر کے اہڈیشنل ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو کو تمام ثبوتوں کے ساتھ شکایت کی اور سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ۔اس طرح کی مکمل تفصیلات آصف شیخ رشید نے دی ۔انہوں نے بستی والوں کے ساتھ پولس آفیسر سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کے لاکھوں روپے زمین مافیا نے وصول کرلیا لیکن اصل مالک کو نہیں دیا جس پر بستی والوں کے مکانات ہر انہدام کا خطرہ منڈلا رہا ہے اور ہم سپریم کورٹ تک لڑائی لڑ رہے ہیں لیکن بستی والوں کے ساتھ لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی کرنے والے زمین مافیا عارف کمپاؤنڈ والے، عرفان احمد، اور ایک کارپوریٹر پر قانونی شکنجہ کسا جائے ۔ایڈیشنل ایس پی نے یقین دلایا کہ اس معاملے کی انکوائری کی جائے گی اور ضرورت پڑھنے پر پولس کیس بھی درج کیا جائے گا اور بستی والوں کو انصاف دلانے کی کوشش کی جائے گی ۔اس موقع پر سٹی پولس اسٹیشن میں سروے نمبر 110 کی مرد و خواتین کثیر تعداد میں موجود تھیں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے