تعمیر و ترقی پسند لیڈر مرحوم شیخ رشید کی زندگی پر مبنی کتاب 'سوانح حیات' کا اجراء


تعمیر و ترقی پسند لیڈر مرحوم شیخ رشید کی زندگی پر مبنی کتاب 'سوانح حیات' کا اجراء



شیخ رشید صاحب تم بہت یاد آئے...جمعہ کو ڈائمنڈ لانس میں پروگرام



مالیگاؤں : 30 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کے سابق رکن اسمبلی و سابق میئر، مزدوروں و غریبوں کے مسیحا، تعمیر و ترقی پسند لیڈر مرحوم شیخ رشید کی برسی کے موقع پر شیخ عبد القادر ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک پروگرام بعنوان تقریب اجراء برائے سوانح حیات شیخ رشید کا انعقاد جمعہ پانچ دسمبر کو رات 8 سے 10 بجے تک ڈائمنڈ لانس آگرہ روڈ پر کیا جارہا ہے۔شیخ رشید صاحب چار دسمبر 2023 کو اس دار فانی سے دار بقاء کی سمت کوچ کر اللہ تعالیٰ کی جوار رحمت میں چلے گئے ۔مرحوم نے اپنی حیاتی میں جو نیک و فلاحی کام انجام دیئے ہیں انکی یادیں آج بھی تازہ ہے ۔مرحوم غریبوں کے مسیحا اور مزدوروں کے ہمدرد و شہر کی تعمیر و ترقی کے اولین رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے ۔انکی ہی مرہون منت شہر میں آج تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری ہے۔ شیخ رشید کے انہیں نیک کاموں اور سیاسی و سماجی خدمات کو نسل نو تک پہنچانے کیلئے انکی زندگی پر مبنی کتاب 'سوانح حیات' کا اجراء انکے برادر عزیز حاجی شیخ رفیق کے دست مبارک سے کیا جارہا ہے ۔اس طرح کی تفصیلات شیخ عبد القادر ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید صاحب کی برسی کے موقع پر ہی عنقریب شہر کی سب سے بڑی نیٹ کلاس 'شیخ رشید نیٹ سینٹر' کا افتتاح بھی کیا جائے گا ۔جس میں ہزاروں طلباء تعلیم حاصل کر سکیں گے ۔یہ نیٹ سینٹر مکمل طور پر AC سے آراستہ ہوگا ۔عمدہ قسم کے فرنیچر ہونگے، اعلیٰ کلاس روم کی سہولت کے ساتھ ہی قابل اساتذہ کرام و معلمات اپنی خدمات انجام دینگے ۔پریس ریلیز کے مطابق شیخ رشید کی برسی کے موقع پر منعقد ہونے والے پروگرام تقریب اجراء میں شہر کی معزز شخصیات کے علاوہ سیاسی و سماجی اور تعلیمی شخصیات شرکت کریگی ۔عوام الناس بالخصوص شیخ رشید صاحب کے تمام ہمدردوں، دوستوں اور خانوادہ شیخ رشید حاجی شیخ شفیع سے دلی لگاؤ رکھنے والوں سے شرکت کی پرخلوص درخواست کی گئی ہے ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے