گوا کے کلب میں زبردست آتشزدگی ، 25 افراد ہلاک، وزیراعلیٰ کا انکوائری کا حکم



گوا کے کلب میں زبردست آتشزدگی ، 25 افراد ہلاک، وزیراعلیٰ کا انکوائری کا حکم


پنجی : 7 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) گوا کے ایک نائٹ کلب میں کل دیر رات ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ ارپورہ گاؤں کے ایک نائٹ کلب میں رات 12 بجے کے قریب آگ لگ گئی، جس میں 25 افراد ہلاک ہو گئے۔ ان میں سے کچھ سیاح بھی شامل ہیں۔ مرنے والوں میں زیادہ تر وہاں کام کرنے والے کلب کے ملازمین تھے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ سلنڈر کا دھماکہ سمجھا جا رہا ہے، حالانکہ پولس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کی ابھی تفتیش جاری ہے تاہم زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے سے ہوئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ پرمود ساونت فوراً موقع پر پہنچ گئے۔


گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے ارپورہ میں ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا۔ وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دیا۔ انہوں نے اس واقعہ کو افسوسناک قرار دیا اور جاں بحق ہونے والوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گوا حکومت مکمل تحقیقات کرے گی اور قصوروار پائے جانے والوں کو گرفتار کرے گی۔گوا کے ڈی جی پی آلوک کمار نے بتایا کہ پولس کنٹرول روم کو رات 12:04 بجے ارپورہ کے ایک ریستوران میں آگ لگنے کی کال موصول ہوئی۔ پولس ، فائر بریگیڈ اور ایمبولینسیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔کل 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ پولس واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کرے گی اور ان کے نتائج کی بنیاد پر مزید کارروائی کرے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے