احسان شیخ وارڈ نمبر 20 اور 21 کے الیکشن آبزرور نامزد ، کارپوریشن چناؤ میں I.S.L.A.M پارٹی نے دی بڑی ذمہ داری، تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے کا عزم
مالیگاؤں : مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے نئی نئی حکمت عملی کے ساتھ انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی چناؤ کی سمت تیزی سے بڑھ رہی ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ اسلام پارٹی کی چناؤ حکمت عملی کی خاصیت نظر ارہی ہے، پارلیمنٹری بورڈ کی تشکیل کے بعد امیدواروں کو ٹکٹ دینے کیلئے کیا گیا جائزہ اور پھر امیدواروں کے نام کا اعلان کیا گیا اور اب پارٹی نے وارڈ نمبر 20 اور 21 کیلئے الیکشن آبزرور کے طور پر احسان شیخ رمضان کو نامزدگی دی ہے ۔اس طرح کی اطلاع پارٹی کے صدر اعجاز عمر و نوید خطیب نے اپنے پریس اعلامیہ میں جاری کی ۔انہوں نے بتایا کہ وارڈ نمبر 20 گاندھی نگر شبیر نگر، سیلانی چوک و ایوب نگر و اطراف کے علاوہ وارڈ نمبر 21 گلشیر نگر ،مالدہ، گلشن ابراہیم،گلشن مالک ہیرا پورہ، گلشن معصوم و اطراف کے علاقے میں اسلام پارٹی کے چناؤ کی سرگرمی، امیدواروں کی کارکردگی و ووٹرس میں رائے عامہ ہموار کرنے سمیت دیگر سیاسی جائزہ احسان شیخ لینگے اور باریکی سے ہر سطح پر چناؤ کی حکمت عملی پر نظر رکھیں گے تاکہ کسی بھی صورت میں پارٹی ان علاقوں سے اپنا پورا پینل کامیاب کرسکے ۔اسی طرح کارپوریشن چناؤ میں اسلام پارٹی کو کس طرح کامیابی ملے؟ کس طرح زمینی سطح پر چناؤ لڑنے کی ضرورت ہے؟ عوام کو کس طرح متوجہ کیا جائے، مسائل اور پارٹی کے امیدواروں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں گے اور اس کا حل تلاش کرینگے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com