مصیب کے وقت کھڑے رہنے والے ہی سچے عوامی خادم، سیکولر فرنٹ کو ہی عوام منتخب کریں



مصیب کے وقت کھڑے رہنے والے ہی سچے عوامی خادم، سیکولر فرنٹ کو ہی عوام منتخب کریں



شکست کے باوجود شہریان کیلئے فرقہ پرستوں سے آصف شیخ لڑتے رہیں، انہیں کامیاب کرنا ہماری ذمہ داری :عبد المنان بیگ 


ہمارا مقابلہ بی جے پی و فرقہ پرست سیاسی جماعتوں سے ہے، ہم عوام کے کام کرتے تھے اور کرتے رہیں گے :آصف شیخ



مالیگاؤں : 19 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) کارپوریشن چناؤ میں رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی نے نعمانی نگر ،رونق آباد علاقہ وارڈ نمبر 17 میں امیدواروں کی کامیابی کیلئے پہلی انتخابی میٹنگ کا انعقاد کیا ۔اس موقع پر عبد المنان بیگ نے کہا کہ گشتہ 30-35 سالوں سے میرے گھرانے نے اس وارڈ سے امیدواری کر چناؤ لڑا لیکن شکست ہوئی اور 2017 میں بھی میں نے مخالف سیاسی جماعت سے آصف شیخ کی پارٹی کے سامنے امیدواری کی لیکن 25 ووٹوں سے ہار گیا اس کے بعد جب میں نے آصف شیخ کا ہاتھ تھاما تو میں نے انہیں کام کرنے والا لیڈر پایا ۔انہوں نے اسمبلی الیکشن میں 162 ووٹوں سے شکست کھانے کے باوجود عوام کے بیچ رہے اور ہر وقت عوام کے کام کرتے رہے ۔ہارنے کے بعد بھی شیخ آصف نے عوام کی فکر کی اور شہریان کے تحفظ و ترقی کیلئے جدوجہد کرتے رہیں ۔آج میں اپیل کرتا ہوں کہ پورے شہر میں جہاں کہیں بھی انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی کے امیدوار چناؤ لڑ رہے ہیں ان سب کو کامیاب کرنا ہوگا ۔اپنے دوستوں، رشتے داروں اور ماں بہنوں کو بتائیں کہ اسلام پارٹی کو کیوں کامیاب کرنا ضروری ہے ۔اسلام پارٹی کا میئر کارپوریشن میں بیٹھانا ہے تاکہ شہر کو آنے والی مصیبت سے بچایا جاسکے ۔منان بیگ نے امیدواری ملنے پر آصف شیخ کا شکریہ بھی ادا کیا ۔اس موقع پر خالد حاجی نے کہا کہ جب میں نے پہلی بار کارپوریشن چناؤ میں امیدواری کی تو مجھکو اسی وارڈ کی عوام نے ہزاروں ووٹوں سے کامیاب کیا ۔آج بھی میں اسی تعاون کا طلبگار ہوں ۔وارڈ میں ہم تعمیر و ترقی کرینگے ۔اس میٹنگ میں احسان شیخ و ریاض میمن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔یہاں پارٹی کے بانی و سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے کہا کہ مصیبت کے وقت جو عوام کیلئے کھڑے رہتا ہے عوام اسے اپنا مسیحا مانتے ہیں اور آج جو لوگ عوام سے ووٹ مانگنے ارہے ہیں وہ مصیبت کے وقت کہاں تھے عوام خود جانتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور دیگر فرقہ پرست سیاسی جماعتوں سے ہے ۔ہم کارپوریشن چناؤ میں فرقہ پرستوں کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے چناؤ لڑ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی اور سماجوادی کے اتحاد بنام مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کو عوام اکثریت سے کامیاب کریں ۔ہم شہر میں آئی مصیبت کو روکیں گے اور عوام کو راحت پہنچانے کی کوشش کرینگے اسی طرح تعمیری کام بھی کرتے رہیں گے ۔اس میٹنگ میں ہزاروں نوجوانوں اور وارڈ کے بزرگ و سرکردہ شخصیات موجود تھی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے