شالارتھ آئی ڈی گھوٹالہ: 154 اسکولوں کی تنخواہ پر روک لگانے کا فیصلہ، پگار بل منسوخ


شالارتھ آئی ڈی گھوٹالہ: 154 اسکولوں کی تنخواہ پر روک لگانے کا فیصلہ ، پگار بل منسوخ  



جعلی تقرری کی بنیاد پر 10 کروڑ کی بدعنوانی و دھوکہ دہی کا الزام، ناسک اکنامک آفینس ونگ کی کارروائی 



دس ہیڈ ماسٹرس سمیت درجنوں ٹیچرس سے پوچھ تاچھ جاری،کئی تعلیمی ادارے تشویش میں مبتلا  



ناسک  : 28 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) سیکنڈری سیلری ٹیم کے سپرنٹنڈنٹ راج موہن شرما کو ضلع میں فرضی شالارتھ آئی ڈی گھوٹالے میں پہلے ہی معطل کر دیا گیا ہے۔ حال ہی میں دو ادارہ چلانے والوں اور ضلع پریشد کے دو ملازمین کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔جس کے بعد مقررہ منظوری سے زائد آسامیوں پر بھرتی کرنے والے 154 سکولوں کے پگار بل کینسل کرنے اور تنخواہیں روکنے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔جلگاؤں ضلع میں بے نقاب ہونے والے فرضی شالارتھ آئی ڈی گھوٹالے میں، پولس نے چار لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔املنیر سے منوج رام چندر پاٹل، دتاترے پاٹل اور ضلع پریشد کے ملازمین اویناش پاٹل اور نیلیش نمبا پاٹل کیخلاف گرفتار کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر بھاؤ صاحب چوہان نے شکایت درج کرائی تھی۔ متعلقہ افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے دسمبر 2023 سے مارچ 2025 کے درمیان شالارتھ سسٹم میں ہیڈ ماسٹر کی ملی بھگت سے کئی جعلی اساتذہ کی آئی ڈی تیار کیں۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ ان جعلی ریکارڈوں کے ذریعے تقریباً 10 کروڑ روپے کی سرکاری گرانٹ کا غلط استعمال کیا گیا۔اس کیس کی پوری تفتیش اکنامک آفینس ونگ کو سونپ دی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ متعلقہ تعلیمی اداروں کی چھان بین کی جا رہی ہے کہ شالارتھ گھوٹالے میں مزید کتنے اداروں کے ذمہ داران ملوث ہیں۔

10 اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرس کو جن پر شالارتھ آئی ڈی گھوٹالہ کا شبہ ہے، کو حال ہی میں ناسک کے اکنامک آفینس ونگ پولس اسٹیشن میں شالارتھ سسٹم، مستقل شناخت کے احکامات، اور اسکول کی شناخت کے دستاویزات کے بارے میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔ اس کے بعد ناسک اکنامک اوفینس ونگ کی ٹیم براہ راست جلگاؤں میں ضلع پریشد کے سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں داخل ہوئی۔ اس وقت، انہوں نے کہا تھا کہ اگر متعلقہ 10 پرنسپلوں سے تمام ضروری دستاویزات جمع کرنے کا وقت ہوا تو انہیں دوبارہ پوچھ گچھ کے لیے بلایا جائے گا۔ درحقیقت اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقررہ منظوری سے زیادہ آسامیاں بھر کر ان کی تنخواہوں کے بل نکالے گئے۔

اسی مناسبت سے محکمہ تعلیم نے سخت کارروائی کرتے ہوئے جلگاؤں کے 154 اسکولوں کے سال 2024-25 کے تنخواہ کے بل منسوخ کردیئے ہیں۔محکمہ تعلیم کی جانب سے اس کارروائی سے براہ راست جڑ پکڑنے کے بعد تمام متعلقہ تعلیمی ادارے چلانے والے تشویش میں مبتلا ہیں ہیں۔ اس سے قبل اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرس سے تنخواہوں کے بل براہ راست پے ٹیم کے دفتر جاتے تھے۔ تاہم اب پرنسپلز کی جانب سے بھیجے گئے تنخواہوں کے بل پہلے ایجوکیشن آفیسر اور پھر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کو معائنے کے لیے بھیجے جا رہے ہیں۔جس سے ان تعلیمی اداروں کو بڑا جھٹکا لگا ہے جو ایجوکیشن آفیسر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کو نظرانداز کرتے ہوئے ایک دوسرے کو تنخواہوں کے بل جاری کرتے تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے