مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ : I.S.L.A.M پارٹی کے خواہش مند امیدوار متوجہ ہوں
مالیگاؤں : 23 اکتوبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن چناؤ کو لیکر انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی نے آئندہ کی حکمت عملی بنانی شروع کردی ہے۔جہاں پارٹی 7 نومبر کو جلسہ عام کا انعقاد کررہی ہے وہیں اب پارٹی نے کارپوریشن چناؤ میں امیدواری کے خواہش مند امیدواروں کیلئے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اگلے پڑاؤ کا سفر شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی کے صدر نوید خطیب احمد و سیکرٹری ابراہیم دادا میاں نے کہا کہ مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ میں امیدواری کے خواہش مند امیدواروں کو مورخہ 25 اکتوبر سے 3 نومبر تک یعنی دس دنوں میں اپنے عریضے مع کاغذات پارٹی کی ہیڈ آفس شیخ رشید بھون آگرہ روڈ پر جمع کرنا ہوگا ۔انہوں نے بتایا کہ خواہش مند امیدوار چاہے لیڈیز ہو جینٹس ہو وہ اپنا نام، کس وارڈ سے چناؤ لڑنے والا/ والی ہے؟ وارڈ کا نام، وارڈ نمبر، سمیت دیگر تفصیلات جمع کرواسکتے ہیں ۔اس کیلئے خواہش مند امیدواروں کو ہیڈ آفس شیخ رشید بھون سے ایک فارم حاصل کرنا ہوگااور پھر اس فارم کو مکمل بھر کر مع فیس جمع کرنا ہوگا ۔خیال رہے مورخہ 25 اکتوبر سے 3 نومبر تک خواہش مند امیدوار لیڈیز /جینٹس فارم حاصل کرتے ہوئے مع فیس پارٹی آفس پر جمع کریں ۔مزید تفصیلات کیلئے ابراہیم دادا میاں 9226856673 اور شاکر پی اے 93226224747 نمبرات پر
شیخ رشید بھون پر ملاقات کرسکتے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com