فارینسک کی ٹیم امن چوک پہنچی، جائے واردات کا پنچ نامہ جاری


فارینسک کی ٹیم امن چوک پہنچی، جائے واردات کا پنچ نامہ جاری 



مالیگاؤں : 5 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ کل شام امن چوک میں ہوئے سماجوادی اور کانگرس کے بیچ مارپیٹ معاملہ میں ایک طرف پولس نے مقدمہ درج کرلیا ہے تو وہیں دوسری طرف آج کرائم اسپاٹ کا معائنہ کرنے فارینسک کی ٹیم مالیگاؤں پہنچی ہے ۔اعجاز بیگ کی آفس کے سامنے والی سڑک کو فی الحال سیل کردیا گیا ہے ۔فارینسک کی ٹیم نے کانگرس صدر اعجاز بیگ کی افس کے پاس والی سڑک کو چاروں طرف سے سیل کر دیا ہے اس تعلق سے مقامی پولس انتظامیہ اور فارینسک کے آفیسران جانچ کر رہے ہیں اس تعلق سے ازاد نگر پولس اسٹیشن میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے، خیال رہے کہ کانگریس اور سماجوادی ورکروں کے درمیان لفظی جنگ اب سڑک پر آگئی ہے اور اس معاملے میں دونوں جانب کے کئی لوگ زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ادھر امن چوک میں پولس جائے واردات کا پہنچنامہ میں مصروف ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے