اچھے کاموں میں کیڑا نکالنا ہی اپوزیشن کی تربیت ہے، لاکھ تنقیدوں کے باوجود ہم خیر و فلاحی کام کرتے رہیں گے: آصف شیخ
مسجد معراج العلوم اور مسجد اہلسنت گلشنِ محمود میں سولار بجلی کی شروعات
مالیگاؤں: 4 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ 8 مہینہ قبل مہاراشٹر کی تاریخ میں پہلی بار کسی سرکار سے مسجد و مدرسہ کیلئے سولار انرجی منظور کروائی گئی ہے اور اس کا شرف بھی مالیگاؤں شہر کو حاصل ہوا ہے ۔پانچ کروڑ روپے کے تخمینہ سے مالیگاؤں کی سو سے زائد مساجد کیلئے سولار انرجی نصب کرنے کیلئے سولار پینل سسٹم کی منظوری ریاستی حکومت کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے دی تھی ۔اس وقت بھی اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے لیڈران اور ورکروں نے تنقید کی تھی اور اس اچھے کام میں کیڑا نکالنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے ۔آج جب اس کام کا باقاعدہ آغاز ہورہا ہے اور مساجد و مدارس میں سولار بجلی انرجی میٹر لگا کر بجلی فراہمی کی شروعات ہورہی ہے تو پھر ایک بار اپوزیشن لیڈران اور انکے ورکروں کو تکلیف ہورہی ہے لیکن ہم اس سے گھبرانے والے نہیں ہیں ہم کام کرنے والے ہیں ۔ہم لاکھ تنقیدوں کے باوجود اچھے اور خیر و فلاحی کے کام کرتے رہیں گے ۔اس طرح کا اظہار انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کے قائد و سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے کیا ۔موصوف نے آج عائشہ نگر میں واقع مسجد معراج العلوم اور مسجد اہلسنت گلشن محمود میں پہنچ کر امام صاحب کے ہاتھوں باقاعدہ سولار بجلی میٹر کے ذریعے بجلی فراہمی شروع کروائی ۔اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ اپوزیشن کی تربیت ہی ہے کہ وہ اچھے کاموں میں کیڑا نکالے ۔انکے لیڈران کو عوام نے ذمہ داری دی ۔نمائندگی کا موقع دیا لیکن وہ ناکام رہے اور ہم نے شروع سے عوامی و فلاحی کام کے ذریعے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے اور مستقبل میں بھی کام کرتے رہیں گے ۔اس موقع پر مسجد کے ذمہ داران نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے آصف شیخ کا شکریہ ادا کیا ۔یہاں درجنوں مصلیان مسجد و وارڈ کے سرکردہ افراد موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com