بنگلہ دیشی دراندازوں کیخلاف مہاراشٹر حکومت نے اٹھایا بڑا قدم
اے ٹی ایس کو جانچ کا حکم ، راشن کارڈ چیک کرنے اور ناموں کو خارج کرنے کی ہدایات
ممبئی : 25 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاستی حکومت نے بنگلہ دیشی دراندازوں کو روکنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ حکومت نے ان دراندازوں کو بلیک لسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے راشن کارڈ کی تصدیق کے احکامات بھی دیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی نئے راشن کارڈوں کے لیے نئی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے حکومتی فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ حکومت کے اس قدم سے بنگلہ دیشی دراندازوں پر لگام لگ جائے گی۔ اے ٹی ایس کو کئے گئے اقدامات کی رپورٹ بھیجنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ جانچنا ضروری ہے کہ اے ٹی ایس کی طرف سے درج مقدمات کی فہرست میں غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کے نام پر کوئی سرکاری دستاویزات جاری کی گئی ہیں یا نہیں؟ اور اگر ایسے دستاویزات پائے جاتے ہیں تو انہیں فوری طور پر منسوخ یا معطل کرنے کے لیے ضروری کارروائی کی جائے۔
غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کی فہرست تیار کرکے محکمہ کی سرکاری ویب سائٹ پر اشاعت کے لیے اس محکمہ کے کمپیوٹر روم میں بھیجی جائے۔ ایسے احکامات دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ اگر راشن کارڈ مقامی نمائندے کی سفارش پر تقسیم کیے جا رہے ہیں تو درخواست گزار کی طرف سے جمع کرائے گئے کاغذات کی سختی سے تصدیق کی جائے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com