بی جے پی کو آصف شیخ کا چلینج، ہمت ہے تو کارپوریشن میں 25 سیٹوں پر چناؤ لڑ کر بتائیں
ملک کی سب سے بڑی پارٹی کا دعویٰ کرنے والی بی جے پی کو پانچ سیٹ پر کامیابی ملنا مشکل
ایک نہیں ہزار دفعہ کہونگا کہ بی جے پی فرقہ پرست پارٹی ہے، مالیگاؤں کی عوام کو انصاف دلانے کیلئے آخر دم تک لڑتا رہونگا :آصف شیخ
مالیگاؤں ؛ 18 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں سیاسی پارہ دن بدن بڑھتا جارہا ہے، اسلام پارٹی اور بی جے پی میں لفظی جنگ تیز ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔وارڈ رچنا پر آصف شیخ نے بی جے پی پر الزام عائد کیا تھا کہ فرقہ پرست پارٹی ہندو مسلم آبادی والے وارڈ میں سے مسلم ووٹوں کو نکال کر دوسرے وارڈ میں شفٹ کر رہی ہے اور انہوں نے وارڈ نمبر 2،3اور 4 کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان وارڈز میں بڑے پیمانے پر گڑبڑی کی گئی ہے وقت آنے پر اسکا ثبوت دیا جائے گا کہ کونسی پارٹی کا وارڈ رچنا پر اعتراض و مشورہ دیا گیا ہے ۔آصف شیخ نے بی جے پی کو زبردست تنقیدوں کا نشانہ بنایا تھا اس کے جواب میں بی جے پی نے جمعہ کو پریس کانفرنس لیتے ہوئے آصف شیخ کو غدار اور فرقہ پرست کہا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ انہوں نے مالیگاؤں میں کوئی کام نہیں کیا ہے اور آصف شیخ روہنگیائی و بنگلہ دیشی کی مدد کررہا ہے ۔کارپوریشن چناؤ میں آصف شیخ کی اسلام پارٹی کی پانچ سیٹ سے زیادہ چن کر نہیں آسکتی ۔اس موقع پر مالیگاؤں بی جے پی کے مقامی و ضلعی ذمہ داران نلیش کچوے وغیرہ نے آصف شیخ کو زبردست تنقید کی تھی ۔اس کے جواب میں آصف شیخ نے کہا کہ میں مالیگاؤں کی عوام کیساتھ ہمیشہ کھڑا ہوں ۔بھارتیہ جنتا پارٹی فرقہ پرست پارٹی ہے، ایک دفعہ نہیں ہزار دفعہ کہونگا ۔ آصف شیخ نے کہا کہ اسمبلی و پارلیمنٹ چناؤ میں ایک بھی مسلم امیدوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے نمائندگی نہیں دی، کبھی مسجد تو کبھی اذان تو کھی لو جہاد تو کبھی بلڈوز سیاست تو کبھی مآب لنچنگ اور کبھی کبھی مسجد میں گھس کر مارنے کی باتیں کرنا بی جے پی کا شیوہ بن گیا ہے اور یہی فرقہ پرستی کی سب سے بڑی علامت ہے کہ انہوں نے ہمیشہ ایک سماج کی حمایت میں دوسرے سماج کے خلاف زہر اگلا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ مجھکو چلینج کرنا تور دور پہلے بی جے پی اپنا گریبان جھانک لیں، آصف شیخ نے چلینج کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی مالیگاؤں کارپوریشن میں 25 سیٹوں پر چناؤ لڑ کر بتائیں اور کم از کم پانچ سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے بتائیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ میں قریشی کیساتھ ساتھ مالیگاؤں کی عوام کیلئے ہمیشہ آخری دم تک لڑتا رہونگا چاہے کچھ بھی ہوجائے، آصف شیخ نے مزید کہا کہ بی جے پی کے جن مقامی لوگوں نے پریس کانفرنس لیا ہے انکی کوئی اوقات نہیں ہے کہ وہ مجھکو ختم کرسکے ۔جب تک مالیگاؤں کی عوام اور اللہ کی رحمت میرے ساتھ ہے دنیا کو کوئی طاقت میرا کچھ نہیں کرسکتی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com