نیشنل ہائی وے پر بس میں آگ لگنے سے 19 مسافر جھلس کر ہلاک ہو گئے،وزیر اعلیٰ و وزیر اعظم کا اظہار تعزیت
لواحقین کو 2 لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان
جئے پور : 15 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) راجستھان کے جیسلمیر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں بس میں آگ لگنے سے 19 افراد جاں ہلاک ہوگئے۔ راجستھان کے جیسلمیر سے جودھ پور جانے والی ایک نجی بس میں منگل کو آگ لگ گئی۔ اس کے بعد بس میں سوار 19 افراد جل کر ہلاک ہو گئے، اس طرح کی تفصیلات پولس نے دی ہے۔پولس کے مطابق 57 مسافروں کے ساتھ بس سہ پہر 3 بجے جیسلمیر سے روانہ ہوئی، جیسلمیر-جودھپور ہائی وے پر بس کے پچھلے حصے سے دھواں اٹھنے لگا۔ جس کی وجہ سے ڈرائیور نے بس سڑک کے کنارے روک دی۔ لیکن چند ہی لمحوں میں پوری بس آگ کی لپیٹ میں آگئی۔
مقامی افراد اور وہاں سے گزرنے والے افراد نے آگ پر قابو پانے اور امدادی کارروائیوں کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے امدادی کارروائیوں میں اہم کردار ادا کیا۔ اس دوران فائر بریگیڈ اور پولس کو اطلاع دی گئی۔ زخمی مسافروں کو علاج کے لیے جیسلمیر کے جواہر اسپتال لے جایا گیا ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
جیسلمیر ضلع انتظامیہ نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد فوری طور پر راحت اور بچاؤ کام شروع کر دیا گیا۔ ضلع کلکٹر پرتاپ سنگھ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔ ہیلپ لائن نمبرز بھی جاری کیے گئے ہیں۔گورنر ہری بھاؤ باگڈے، وزیر اعلی بھجن لال شرما، سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت اور دیگر رہنماؤں نے اس واقعہ پر غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ زخمیوں کو مناسب طبی امداد فراہم کرنے اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "جیسلمیر میں بس میں آگ لگنے کا واقعہ بہت دل دہلا دینے والا ہے۔ میں اس المناک حادثے سے متاثر ہونے والوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ متعلقہ حکام کو زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کرنے اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔"
جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان
وزیر اعظم نریندر مودی نے جیسلمیر واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، "میں راجستھان کے جیسلمیر میں ہونے والے حادثے میں جان و مال کے نقصان سے غمزدہ ہوں۔ میرے خیالات اس مشکل وقت میں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کرتا ہوں۔" وزیر اعظم نے نیشنل ریلیف فنڈ سے مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com