جمیعت علماء مدنی روڈ کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم وہ محفل نعت کا کامیاب انعقاد
مالیگاؤں ( پریس ریلیز ) جمیعت علماء مدنی روڈ کے زیر اہتمام مورخہ پانچ ستمبر 2025ء 12 ربیع الاول بروز جمعہ بعد نماز عشاء فورا جونی مسجد اسلام پورہ میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور محفل نعت کا کامیاب انعقاد ہوا پروگرام کی صدارت جمیعت علماء کے دیرینہ خادم مولانا نثار احمد صاحب نے فرمائی مقرر خصوصی کی حیثیت سے صدر جمعیت علماء مالیگاوں حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی دامت برکاتہم نے محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے تقاضے پر سیر حاصل گفتگو فرمائی اپ نے عشق اور محبت کے مفہوم کو کھول کر سمجھایا کہ عشق کسے کہتے ہیں اور محبت کسے کہتے ہیں اپ نے فرمایا کہ محبت رسول صرف زبان سے اظہار کا نام نہیں ہے بلکہ اعمال کے ذریعے سنتوں پر عمل کرنے کا نام ہے سنتوں پر ایسے عمل کرو جیسے صحابہ کیا کرتے تھے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کی تلقین کرتے ہوئے داڑھی رکھنے کی تاکید کی قبل ان کے عالمی شہرت یافتہ شعراء جناب قاری زبیر احمد فلاحی بھوپالی قاری اشفاق احمد بحرائیچی صاحبان نے اپنے مترنم لب و لہجے میں نعت پاک کا نزرانٔہ عقیدت پیش کر کے پورے مجمے کو سبحان اللہ ماشاءاللہ کہنے پر مجبور کر دیا حافظ و قاری توصیف احمد عکرمی صاحب کی نعت نے پورے ماحول کو روحانی و نورانی بنا دیا مقرر خصوصی کی دعا پر پروگرام اختتام کو پہنچا ہزاروں لوگوں نے پروگرام میں شرکت فرما کر پروگرام کو کامیاب کیا پروگرام کی نظامت قاری جلیل احمد جلیلی نے انجام دی قرات حافظ و قاری مفتی ابوذر ملی صاحب نے فرمائی جمیعت علماء حلقہ نمبر چار کے صدر حضرت مولانا مفتی امتیاز احمد فلاحی صاحب نے اغراض و مقاصد بیان فرماے پروگرام میں جناب الحاج مکی سیٹھ صاحب مولانا انیس الرحمن صاحب مولانا ظہیر احمد ملی حافظ قاری عبدالحمید ملی حافظ ریاض احمد صاحب ملی مفتی صالح مسعود صاحب مفتی نعیم اختر صاحب قاری زبیر اختر عثمانی صاحب اسماعیل پہلوان عمران انجینیئر فقیر محمد پکارے والے عبداللہ البیان اور حافظ راشد مبشر ایم بی اے، عزیزالرحمن نوفل اسی طرح جمیعت کے دیگر احباب شریک رہے.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com