بیرسٹر پرکاش امبیڈکر سے آصف شیخ کی ملاقات ، مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر میں ہوئی ووٹ چوری اور سیاسی حالات پر تبادلہ خیال
مالیگاؤں : 25 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے ایک وفد کے ساتھ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے ہوتے بیرسٹر پرکاش امبیڈکر سے ممبئی کے دادر میں واقع انکے مکان پر ملاقات کی ۔اس موقع پر آصف شیخ نے مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر میں ہوئے ووٹ گھوٹالہ پر ہم کس طرح قانونی لڑائی لڑسکتے ہیں ووٹ چوری کیخلاف ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ میں کس طرح سے لڑائی لڑی جائے ؟جمہوریت کو زندہ و تابندہ رکھنے کیلئے اور کیا کیا جاسکتا ہے؟ اسی طرح مالیگاؤں کے دیگر سیاسی و سماجی مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے ایک مثبت میٹنگ یہاں آصف شیخ نے پرکاش امبیڈکر سے کی ۔اس موقع پر بیرسٹر پرکاش امبیڈکر نے آصف شیخ کو تیقن دیا کہ میں مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر بھر میں سیاسی و سماجی صورت حال پر نظر رکھ رہا ہوں اور ہر ممکن کوشش کروں گا کہ میں خود ذاتی دلچسپی لیکر آپکے ساتھ مالیگاؤں کے مسائل کو حل کروں ۔اس موقع پر اسلم انصاری اور شکیل بیگ بھی موجود تھے ۔اس طرح کی تفصیلات اسلم انصاری نے دی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com