اعجاز بیگ کو مزید اٹھ دنوں کا وقت ، سماجوادی ورکروں کو عائشہ نگر پولس اسٹیشن سے نوٹس، نہالی ورکروں کی پریس کانفرنس
مالیگاؤں: 25 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) سماجوادی پارٹی کی مقامی صدر شان ہند نہال احمد کے تعلق سے نازیبا کلمات و بہتان تراشی کرنے پر اعجاز بیگ کو وقت دیا گیا تھا کہ وہ پندرہ دنوں میں معافی مانگیں ورنہ اعجاز بیگ کا منہ کالا کرنے اور منہ پر گوبر مارنے کا اعلان کرنے کے بعد پولس نے سماجوادی پارٹی کے نہالی ورکروں کو نوٹس دیکر انہیں سمجھایا ۔اس طرح کی تفصیل جمعرات کو رات میں 9 بجے سماجوادی پارٹی آفس آگرہ روڈ پر منعقدہ پریس کانفرنس سے رئیس ستارہ اور مسلم ڈھانڈے نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ ہم عائشہ نگر پولس اسٹیشن کے پی آئے گوتم تائڑے کی بات کو تسلیم کرتے ہوئے مزید اٹھ دنوں کا وقت اعجاز بیگ کو دیتے ہیں اور ان سے پھر ایک بار مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اب اس آٹھ دنوں میں معافی مانگیں ورنہ ہم ہمارے اعلان پر قائم رہیں گے ۔اس موقع پر شیخ انیس مستری نے کہا کہ ہم پولس کے مشورے کا احترام کرتے ہیں اور اعجاز بیگ سے پھر کہتے ہیں کہ وہ معافی مانگیں ورنہ ہم اپنے اعلان کے مطابق وہ سب کچھ کرنے تیار ہیں ۔انیس مستری نے کہا کہ ہم نے سنا ہے کہ اعجاز بیگ کو ہوم گارڈ کی سیکورٹی دی گئی ہے ۔ہم اپنے اس اعلان کے مطابق اعجاز بیگ کیخلاف کارروائی کرینگے ۔اس طرح کی تفصیل بھی انہوں نے دی، اس پریس کانفرنس میں سلیم گڑبڑ، ابو لیث انصاری، ابو شیعب نہالی وغیرہ موجودہ تھے،
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com