تو.... کارپوریشن انجینئرس پر مقدمہ درج کیا جائے گا ، گاندھی نگر مکان معاملہ میں آصف شیخ کا کمشنر کو انتباہ
حادثات سے قبل خستہ حال عمارتوں کا سروے کیا جائے ، اگر شہر میں کہیں بھی حادثہ ہوا تو کارپوریشن ذمہ دار ہوگی
مالیگاؤں : 9 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) بارش سے قبل شہریان کے مکانوں اور دکانوں و کارخانوں کیساتھ ساتھ عوامی اداروں و شاپنگ مال سمیت دیگر جائدادوں کا سروے کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ بارش کے سبب کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے ۔اسی طرح ندیوں کے اطراف میں رہنے والوں کو بھی باخبر رکھنا کارپوریشن کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔شہریان کی ہر طرح سے حفاظت کیلئے کارپوریشن پابند ہے لیکن کارپوریشن نے ابھی تک ایسا کوئی باخبر رہنے والا کام انجام نہیں دیا اس کے برعکس کارپوریشن انڈر گراؤنڈ گٹر کی تعمیر کیلئے زمین کی کھدائی کررہی ہے جس سے اطراف کے مکانوں میں شگاف پڑنا،دیواریں گرنا، مکان ایک سائڈ جھک جانا وغیرہ حادثات پیش آرہے ہیں اور کارپوریشن اپنی ذمہ داری سے بھاگ رہی ہیں ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ نے کیا ۔انہوں نے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی نگر کے مکان میں بھی انڈر گراؤنڈ گٹر کی تعمیر کیلئے کھودنے کے سبب شگاف پڑ گیا ہے اسے کون تعمیر کریگا؟ اسکا ہرجانہ کارپوریشن کو ادا کرنا ہوگا ۔آصف شیخ نے کہا کہ اس علاقے میں باریک گلیوں میں پائپ لائن کیلئے کون سے انجینئر اور ٹاؤن پلاننگ و باندھ کام ڈپارٹمنٹ نے اجازت دی تھی؟ اسکا خلاصہ کیا جائے اور ان پر کارروائی کی جائے اسی طرح مکان کی دوبارہ تعمیر کا خرچ کارپوریشن ادا کرے یا ٹھیکہ دار سے زیادہ صول کرے ۔اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ہم کارپوریشن پر مقدمہ درج کرینگے ۔اس طرح کا انتباہ بھی آصف شیخ نے کارپوریشن کمشنر سے کیا ۔موصوف نے آج گاندھی نگر میں دورہ کیا اور شگاف زدہ مکان کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔آصف شیخ نے مزید کہا کہ بارش کا موسم شروع ہوگیا ہے، شہر میں سالوں پرانی لاکھوں املاک تعمیر ہیں ۔کارپوریشن نے ان عمارتوں کا سروے کیا ہے کیا؟ اور دھوکہ والی خستہ عمارتوں کو بحفاظت رکھنے کیلئے کیا انتظامات کیے گئے؟ کیا کارپوریشن صرف ٹھیکہ داری اور انجینئر کے ذاتی فائدے کیلئے کام کررہی ہیں؟ کیا عوام کی جان و مال کی فکر کارپوریشن کو نہیں ہے؟ آصف شیخ نے کہا کہ جلد ہی ہم کارپوریشن کمشنر سے ملاقات کرینگے اور اس تعلق سے تفصیلی بات چیت کے بعد گاندھی نگر مکان کا مسئلہ بھی حل کرینگے ورنہ کارپوریشن پر ایف آئی آر درج کی جائے گی، اس موقع پر آمین خان شبیر خان، شیخ رفیق افضل، سمیت سیکڑوں افراد موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com