اتوار کو I.S.L.A.M پارٹی کے عہدوں کی تقسیم، موجودہ حالات و کارپوریشن چناؤ پر لوٹس لانس میں اجلاس
مالیگاؤں : 7 اگست (پریس ریلیز) انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کی شہری باڈی، یوتھ باڈی ،مائناریٹی و اوقاف باڈی،سوشل میڈیا سیل و اسٹوڈنٹ سیل سمیت تمام سیل کے ضمنی ،بلاک اور وارڈ وائز عہدوں کی تقسیم کی عظیم الشان تقریب کا انعقاد بروز اتوار کو لوٹس لانس میں کیا جارہا ہے ۔اس تقریب کی صدارت پارٹی کے قومی صدر نوید خطیب احمد کرینگے جبکہ مقرر خصوصی کے طور پر آصف شیخ رشید اپنے خیالات کا اظہار کرینگے ۔اس طرح کی اطلاع میڈیا سیل کی جانب سے جاری کی گئی ۔پریس ریلیز کے مطابق یہ پروگرام شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک منعقد کیا جارہا ہے ۔اس موقع پر انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی کو شہری سطح پر مزید مستحکم کرنے کیلئے نوجوانوں کیساتھ ساتھ دیگر عہدیداروں کو ذمہ داریاں تقسیم کی جائے گی، اسی طرح آنے والے کارپوریشن چناؤ کے تعلق سے آصف شیخ پارٹی کے ذمہ داروں کو ہدایت بھی دینگے اور موجودہ حالات پر بھی آصف شیخ اپنے خیالات کا اظہار کرینگے۔اس پروگرام میں تمام خیر خواہ اور دوستوں کے علاوہ تمام سیل و باڈی کے عہدیداروں اور بالخصوص خواہش مند امیدواروں سے شرکت کی درخواست نوید خطیب احمد کے علاوہ اعجاز احمد محمد عمر( صدر شہری باڈی)، شیخ امین شیخ رشید(صدر یوتھ باڈی)، میمن محمد رضوان محمد عرفان احمد(صدر مائناریٹی و اوقاف سیل)، محمد فرید محمد حنیف قریشی(صدر سوشل میڈیا سیل) نے کی ہے۔انہوں نے اپیل کی ہے کہ شہری باڈی ،یوتھ باڈی ،مائناریٹی و اوقاف سیل، سوشل میڈیا سیل اور اسٹوڈنٹ سیل کے تمام ہمدردوں سے گزارش ہے کہ وقت پر پہنچنے کی کوشش کریں ۔پروگرام اپنے وقت پر شروع کردیا جائے گا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com