مہاراشٹر جمیعت القریش کی ہڑتال کو حمایت جاری رہیگی .I S.L.A.M پارٹی کا موقف جماعت کی ہر تحریک کیساتھ
مالیگاؤں میں قریش برادری کی کچھ دکانوں سے گوشت فروختگی جاری لیکن گوشت کا دام کم رکھا جائے :آصف شیخ کی اپیل
مالیگاؤں : 3 اگست (پریس ریلیز)قریش برادری کی پورے مہاراشٹر میں گائے کی نسل جانوروں جہاں پہلے سے خرید و فروخت پر پابندی ہے ۔قریش برادری کے لوگ رنگین جانوروں کا ذبیحہ نہیں کررہے ہیں لیکن قانون نے جن جانوروں کی اجازت دی ہے ان کالے جانور میں بھینس پڑیا وغیرہ کی خریدو فروخت پر ہورہی پریشانی اور گئو رکشکوں کی تانا شاہی و زبردستی پکڑ دھکڑ کیخلاف قریش برادری نے بے مدت بند کا اعلان کیا ہے ۔اس بند کو پورے مہاراشٹر میں انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کی مکمل حمایت ہے اور یہ حمایت آج بھی جاری رہے گی اور آگے بھی قریش برداری کی ہر تحریک کو حمایت رہے گی ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار ایک پریس ریلیز سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے جاری کی ہے ۔انہوں نے قریش برادری اپنے کاروبار کو بند کرکے انصاف کا مطالبہ کررہی ہے ہم انکے ساتھ ہیں لیکن مالیگاؤں شہر میں قریش برادری کے کچھ لوگ تحریک سے الگ ہو کر اپنے کاروبار کو جاری کررہے ہیں اور گوشت کی دکانوں سے گوشت فروخت کررہے ہیں ۔ان سے بھی میں مطالبہ کرتا ہوں کہ آپکی تحریک اور آپکی برادری کا آپسی مسلہ مل بیٹھ کر حل کریں لیکن شکایت آرہی ہے کہ کچھ لوگ تحریک سے ہٹ کر گوشت فروخت کررہے ہیں جو کہ مناسب نہیں ہے ۔ان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ برادری کے آپسی مسائل بیٹھ کر حل کریں پھر بھی جو لوگ گوشت فروخت کررہے ہیں وہ بلا وجہ زیادہ دام عوام سے وصول نہ کریں گوشت کی موجودہ قیمت جو چل رہی ہے اس کے مطابق گوشت فروخت کریں ۔بیجا زیادہ دام نہ لیا جائے پرانے ریٹ کے مطابق اپنا کاروبار کیا جائے۔مالیگاؤں شہر غریبوں مزدوروں کا شہر ہے ۔شہر کی عوام کیلئے مناسب ریٹ میں گوشت فروخت کیا جائے تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com