الطاف حسین اور علقمہ بانو قتل کے الزام میں سلمان نامی عادی ملزم میرٹھ سے گرفتار ، پانچ دنوں کی پولس تحویل



الطاف حسین اور علقمہ بانو قتل کے الزام میں سلمان نامی عادی ملزم میرٹھ سے گرفتار ، پانچ دنوں کی پولس تحویل 


مالیگاؤں : 19 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ 2022 میں مالیگاؤں شہر کے ہنگلاج نگر میں سکونت پذیر بزرگ میاں بیوی کو بے رحمی سے قتل کرنے کا دلدوز سانحہ منظر عام پر آیا تھا ۔پولس نے ہر زاویے سے جانچ پڑتال جاری رکھی اور بالآخر پولس کا تین سالوں کی جدوجہد کے بعد ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ۔اس ضمن میں آج مقامی کورٹ سے ایڈوکیٹ رمیش پگارے نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ہنگلاج نگر میں سکونت پذیر بزرگ میاں بیوی جوڑے کو بے رحمی سے قتل کرنے اور لاش کو جلانے کی کوشش کرنے اور ثبوت کو مٹانے جیسے سنگین گناہ کے الزام میں پولس نے میرٹھ میں پہلے سے گرفتار سلمان نامی نوجوان کو مالیگاؤں پولس کی تحویل میں لے لیا ہے ۔سلمان پر پہلے سے الزام ہے کہ اس نےکئی گناہ کئے ۔یہ ایک جرائم پیشہ ریکارڈ رکھنے والا نوجوان ہے ۔آج مالیگاؤں پولس نے اسے مقامی کورٹ میں پیش کیا جہاں معزز جج نے پانچ دنوں کی پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم دیا ۔جس ہتھیار سے ملزم نے بزرگ جوڑے کا قتل کیا تھا آج اس نوجوان کے قبضے سے ایک دے دھار دار ہتھیار بھی پولس نے حاصل کیا۔مزید تفتیش پولس کررہی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے