نتن عرف ریتک کا سفاکانہ قتل، چھاؤنی پولس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرنے کی کارروائی جاری، تین ملزمین حراست میں!



نتن عرف ریتک کا سفاکانہ قتل، چھاؤنی پولس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرنے کی کارروائی جاری، تین ملزمین حراست میں! 




مالیگاؤں : یکم اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) موتی باغ ناکہ نانا وٹی پیٹرول پمپ اور ٹی وی ایس شوروم کے درمیان ایک نوجوان کا سفاکانہ قتل کردیا گیا ہے ۔اطلاع ملتے ہی چھاؤنی پولس موقع واردات پر پہنچی ۔لاش خون میں لت پت نظر آئی ۔چہرہ انتہائی مسخ تھا ۔معلومات کے مطابق مقتول کا کی شناخت نتن ارجن نکم عرف ریتک عمر 27 سال ساکن کلکٹر پٹہ نئی بستی (پرانا پتہ سروے نمبر 65 نزد عائشہ نگر بسم اللہ نگر )سے ہوئی۔مقتول کہ لاش کو سول اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے پوسٹ مارٹم ہاؤس میں رکھا گیا ۔۔اہل خانہ کو جب اس قتل کی اطلاع ملی تب انہوں نے سول اسپتال پہنچ کر لاش کی شناخت کی ۔تادم تحریر اس قتل کے معاملے میں مقتول نتن عرف ریتک کے بھائی شبھم ارجن نکم چھاؤنی پولس اسٹیشن میں فریاد درج کروا رہے ہیں ۔اس قتل کی اطلاع جیسے ہی شہر کے دونوں جانب پہنچی سول اسپتال میں عوام اور سوشل ورکروں کا ہجوم نظر آیا ۔اس ضمن میں سابق ایم ایل اے آصف شیخ کے بھائی احسان شیخ نے بھی سول اسپتال اور چھاؤنی پولس اسٹیشن میں حاضری لگائی ۔اور درکار قانونی کارروائی میں معاونت کی ۔بتایا جاتا ہے مقتول ریتک کے سر اور چہرے پر تیز دھار ہتھیار سے یکے بعد دیگرے کئی گہرے وار کئے گئے اس کے بعد سر پر کسی ڈنڈے سے بھی حملہ کیا گیا ۔چھاؤنی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے ۔یہ قتل کیوں ہوا؟ اسکی تفتیش میں پولس جٹ گئی ہے ۔اب تک تین ملزمین کو پولس نے حراست میں لیا ہے ۔مزید اطلاع کا انتظار ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے