جمعہ کو نور باغ چوک میں ذکر تاجدار کربلا عنوان پر اجتماع ، مولانا سید امین القادری قبلہ کا خصوصی خطاب
ایس ڈی آئی نورباغ گروپ صدر رضوان میمن کیساتھ کارپوریشن حکام کا نور باغ دورہ ،سہولیات کی فراہمی کا تیقن
مالیگاؤں :3 جولائی (پریس ریلیز) ہر سال کی طرح امسال بھی سوادِ اعظم اہلسنّت و جماعت کی عالمگیر تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام شہزادۂ رسول، جگر گوشۂ بتول، نور نظر مولائے کائنات، برادر امامِ حسن مجتبیٰ،امامِ عالی مقام امام عرش مقام، سیّدنا امام حسین رضی اللہ عنہ و آپ کے جانثار اصحاب کی بارگاہ میں خراجِ عقیدت و محبت پیش کرنے کے لئے 4 روزہ ذکرِ تاجدارِ کربلا کا انعقاد آج بروز جمعرات سیلانی چوک میں بعد نماز مغرب سے کیا جارہا ہےـ اسی طرح جمعہ کو بعد نماز مغرب سے رات دس بجے تک نور باغ چوک میں ذکرِ تاجدارِ کربلا عنوان پر اجتماع کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔جس میں آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) اپنے مخصوص و دلنیشن انداز میں خطاب فرمائیں گےـ اس ضمن میں رضوان میمن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 4 جون بروز جمعہ بعد نمازِ مغرب سے رات 10 بجے تک نور باغ چوک،نور باغ،میں عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام و SDI نورباغ گروپ کی جانب ذکر تاجدار کربلا کے عنوان سے ایک اجتماع کا انعقاد ہورہا ہے۔
اس سلسلے میں جمعرات کو SDI نورباغ گروپ کے صدر رضوان میمن، گروپ کے ذمہ داران اقبال قادری بکھار والے اور شفیق انصاری کے علاوہ شہباز شکیل بیگ نے کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر گنیش شندے، صفائی انچارج اقبال جان محمد اور کارپوریشن حکام کیساتھ علاقے کا دورہ کیا اور درکار سہولیات کا فراہم کرنے کیلئے جائزہ لیا۔ اسی طرح تیسرا اور چوتھا پروگرام 5 اور 6 جون 2025ء بروز سنیچر، اتوار، اے ٹی ٹی ہائی اسکول گراؤنڈ،قدوائی روڈ مالیگاؤں میں منعقد ہوگا۔اس میں بھی عاشقانِ نبی و آلِ نبی سے گذارش کی جاتی ہے مذکورہ دونوں پروگراموں میں شریک ہوکر بارگاہِ شہیدانِ کربلا میں خراجِ عقیدت پیش کریں ۔اس طرح کی تفصیلات سںنی دعوت اسلامی کی جانب سے کی گئی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com