وزیر تعلیم دادا بھسے کی ناک کے نیچے ٹیچر بھرتی میں کروڑوں کا گھوٹالہ ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور اسکولوں کی ملی بھگت کا الزام
مفتی اسمٰعیل کا اسمبلی میں سخت کارروائی کا مطالبہ بدعنوانی کیخلاف چھوٹی بڑی مچھلیوں اور بدعنوان آفیسران پر SIT کے ذریعے سخت کارروائی کا وزیر تعلیم کا انتباہ
ممبئی / مالیگاؤں : یکم جولائی (پریس ریلیز) مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے آج سال 2025 کے جاری ریاستی مانسون اجلاس کیلئے اتوار سے ممبئی میں خیمہ زن ہے آج اجلاس کے دوسرے دن ایوان بالا میں مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA نے اپنے شہر مالیگاؤں سمیت پوری ریاست کی نمائندگی کرتے ہوئے آواز اٹھائی، اس موقع پر مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اسپیکر و وزیر تعلیم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں جو بھرشٹاچاری چل رہی ہے وہ صرف ناگپور تک محدود نہیں ہے پورے مہاراشٹر کے اندر اسطرح کی بدعنوانی ہورہی ہیں ہماری آنے والی نسلوں کو تباہ و برباد کرنے کی ایسی کوشش ہے جسکی وجہ سے مہاراشٹر بدنام ہورہا ہے آج اسوقت مَیں ناسک ضلع کے تعلق سے بات کرنا چاہتا ہوں، اور ہمارے ایجوکیشن منسٹر دادا بھسے کی توجہ چاہوں گا کہ آپ کی ناک کے نیچے آپکے ضلع آپکے شہر مالیگاؤں میں ایجوکیشن محکمہ میں جو بھرشٹاچاری ہورہی ہیں اس تعلق سے آپکو توجہ دینے کی ضرورت ہے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے مزید کہا کہ ناسک ضلع میں پندرہ سے بیس سال سے آفیسران ہیں اگر کسی وجہ سے انکا ٹرانسفر ہوجاتا ہے تو اسٹے لیکر دوبارہ اسی جگہ پر ڈیوٹی پر براجمان ہوجاتے ہیں ان آفیسران پر پہلے بھی انکوائری لگائی گئی تھی لیکن انکوائری کا کوئی نتیجہ اور بدعنوانی بھرشٹاچاری کے خلاف کوئی کارروائی ہوتی نہیں ہے انکے پاس کروڑوں اربوں روپے کی جائیداد ہیں تھری اسٹار ہوٹلوں کے مالک ہیں فارم ہاؤس انکے پاس ہیں کھیتی کی بڑی بڑی زمین ہیں یہ سب بھرشٹاچاری کے ذریعے انھوں نے بنائے ہیں میرا ایسا ماننا ہے کہ منترالیہ سے لیکر ناشک ضلع تک اور نیچے تک ان تمام آفیسروں کی ملی بھگت کے بغیر یہ کام نہیں ہوسکتا ہے تعلیمی میدان میں جو بھرشٹاچاری چل رہی ہے اسکی پوری انکوائری ہونا چاہیے، بوگس شالارتھ آئی ڈی بناکرکے بوگس دستخط کرکے بوگس ٹیچروں کی بھرتی کی جاتی ہیں اور پرانی تاریخوں کے اندر انکی نوکری بتا کرکے کروڑوں روپے کا حکومت کو چونا لگایا جارہا ہے، فرق کی رقم نکالی جاتی ہیں وزیر تعلیم یہ بتارہے ہے 19 افراد پر کارروائی ہورہی ہے یہ تو وہ لوگ ہیں جو چھوٹی مچھلیاں ہیں، بڑی مچھلیوں کے خلاف کارروائی کب ہوگی، اور اداروں کے ذمہ داران منیجمنٹ کے خلاف کارروائی کب ہوگی، اسی طرح مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA نے اسپیکر سے کہا کہ ناسک کے ڈپٹی ڈائریکٹر، بی ای چوہان، ایجوکیشن آفیسر نتن بچھاؤ، ایجوکیشن آفیسر ہائی اسکول پروین پاٹل، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ادوے دیورے، گنیش، پرکاش آہیرے، ایجوکیشن آفیسر پرائمری بھاسکر کنوج، صدر ایجوکیشن آفیسر پرائمری شری دھر دیورے، ہائی اسکول سدھیر پگار، چئیرمین محکمہ پرائمری ایجوکیشن مالیات شرد چوہان، اور ہائی اسکول کے نتن پاٹل، یہ سب وہ آفیسران ہیں جو بیس سالوں سے ایک ہی جگہ پر کام کررہے ہیں، آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے مزید کہا کہ مالیگاؤں مہا نگر پالیکا نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے سال 2009 سے آج تک دس اساتذۂ کی بوگس بھرتی کی ہے اور اس غیرقانونی بھرتی میں منترالیہ کے آفیسران بھی شامل ہیں دس کروڑ روپے فرق کی رقم نکالی گئی ہے حکومت کے آفیسران نے حکومت کو ہی چونا لگایا ہے۔
مفتی اسمٰعیل نے کہا کہ میری وزیر تعلیم کو شکایت کرنے پر فوری طور پر پردھان سچیو کو کارروائی کا حکم دیا تھا اور ہم جب اس سلسلے میں کاروائی کی جانکاری و تفصیل مانگتے ہیں تو گول مول جواب ملتا ہے میرا پہلا سوال ہے کہ ریاست کی چھوٹی مچھلیوں کے علاوہ بڑی مچھلیوں کیخلاف کاروائی کریں، دوسرا سوال جو تعلیمی ادارے بھرشٹاچاری کے ساتھ چلاتے ہیں انکے خلاف کاروائی ہونی چاہیے، تیسرا سوال جو فرق کی کروڑوں روپے رقم نکالی گئی ہے اس کروڑوں روپے کی وصولی کی جاۓ. اسکا جواب دیتے ہوئے وزیر تعلیم دادا بھسے نے کہا کہ آپ نے جو شکایت دی تھی اس پر کارروائی جاری ہے اور یہ کہ مچھلی چھوٹی ہو یا بڑی جو لوگ گناہگار ہیں سب پر سخت کارروائی ہوگی، اور جتنے تعلیمی اداروں میں بھرشٹاچاری ہورہی ہیں سب کی انکوائری ہوگی اور سب پر سخت کارروائی کی جائے گی، اور آگے چار سے پانچ ماہ میں اسپیشل انویسٹی گیشن ایجنسی SIT کے ذریعے تفتیش و کاروائی کی جائے گی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com