قدوائی روڈ سمیت وارڈ نمبر بارہ کے اہم چوک پر ہائی ماسٹ کی تنصیب ، کارپوریٹر کلیم دلاور کی جدوجہد کارگر
مالیگاؤں : 5 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر بارہ میں رمضان المبارک کے ایام میں کارپوریٹر حاجی شیخ کلیم دلاور کی جدوجہد سے 80 لاکھ تخمینہ سے قدوائی روڈ، ڈاکٹر ذاکر حسین روڈ اور سردار چوک و امبیڈکر پتلہ ،شیواجی پتلہ اور امام احمد رضا روڈ پر جہاں ایل ای ڈی لائٹ کی تنصیب کی گئی ۔وہیں اسی سلسلے کی دوسری کڑی کے طور پر میونسپل کمشنر سے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے ٹھیکہ دار اور لائٹ ڈپارٹمنٹ سے نمائندگی کرتے ہوئے وارڈ کے کارپوریٹر کلیم دلاور نے ہائی ماسٹ کی تنصیب کو بھی منظور کروایا ۔
اب بقرعید سے عین قبل آج بروز جمعرات سے قدوائی روڈ چوک ، للے چوک ، ڈاکٹر ذاکر حسین چوک نزد امبیڈکر پتلہ، سردار چوک و پتلہ ،شیواجی پتلہ اور امام احمد رضا روڈ شہیدوں کی یادگار کے پاس سفید رنگ کے ایل ای ڈی ہائی ماسٹ لگانے کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس کام کو آج کل میں ہی مکمل کرلیا جائے گا ۔اس طرح کی اطلاع کلیم دلاور کے فرزند نعیم دلاور نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ ہائی ماسٹ کی تنصیب رمضان المبارک میں ہی کرنا تھی لیکن کہتے ہیں نا کہ ٹھیکہ دار اور میونسپل ملازمین کے طریقہ کار کے سبب یہ کام تاخیر کا شکار ہوا لیکن کارپوریٹر کلیم دلار مسلسل کمشنر کے رابطے میں رہے اور آخر کار اپنی جدوجہد کا لوہا منوانے میں کامیابی حاصل کی اور آج پورے وارڈ کے اہم چوک چوراہوں پر ہائی ماسٹ کی تنصیب جاری ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com