بھیونڈی کے پڑگھہ میں اے ٹی ایس کی کارروائی: ثاقب ناچن کے گھر پر چھاپہ، الیکٹرانک آلات کے ساتھ دستاویزات ضبط
دہشت گردانہ سرگرمیوں کے شبہ میں ثاقب ناچن سمیت 16 افراد گرفتار
تھانہ : 3 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) ثاقب ناچن، جو 2002-03 کے ممبئی بم دھماکہ کیس میں اپنی سزا پوری کرنے کے بعد جیل سے رہا ہوا تھا، ان پر اب ایک بار پھر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں سرگرم ہونے کا شبہ ہے۔ اس پس منظر میں، مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے پیر کی صبح ناچن کے پڑگھہ ( بھیونڈی) کے گھر پر چھاپہ مار کر تحقیقات شروع کی ہے۔
ناچن کے گھر سے کچھ الیکٹرانک آلات اور دستاویزات ضبط کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ناچن نے جیل سے رہائی کے بعد کچھ نوجوانوں کو بنیاد پرست نظریات میں تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ تفتیشی ایجنسیوں کو یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ وہ پڑگھہ کے علاقے میں خفیہ ہتھیاروں کی تربیت دے رہا ہے۔ جب بھی کہیں بھی کوئی تخریبی کارروائی ہوتی ہے، تفتیش کی سوئی اکثر بھیونڈی کے پڑگھہ تک پہنچ جاتی ہے۔ پولیس نے اس علاقے میں رہنے والے ثاقب ناچن کو چند سال قبل ممبئی کے سلسلہ وار بم بلاسٹ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ تب سے، پڑگھہ ہمیشہ خبروں میں رہا ہے۔ اے ٹی ایس نے ثاقب ناچن کے گھر کی تلاشی لی ہے۔
اس آپریشن کی وجہ سے پورے گاؤں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں گاؤں نے ایک پولس کیمپ کی شکل اختیار کر لی۔ اے ٹی ایس صبح سے ہی کئی مشتبہ افراد کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔ اس گاؤں سے ثاقب ناچن، ان کے بیٹے اور 'داعش' سے متعلق دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث 16 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
اس کے علاوہ پونے میں ایک سنگین معاملے میں اس گاؤں سے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جاری آپریشن میں کتنے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اس بارے میں ابھی تک سرکاری طور پر معلومات نہیں دی گئیں۔ اے ٹی ایس حکام اس سلسلے میں کوئی بھی انکشاف کرنے سے گریزاں ہیں۔ اس کارروائی سے پورے گاؤں میں تناؤ کا ماحول ہے، اور پولس کی سخت حفاظت دیکھی جارہی ہے۔
ایک ساتھ متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔
اس سے قبل، قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے اس معاملے کے سلسلے میں پڈگا، بھیونڈی، تھانے، پونے اور بنگلورو میں بیک وقت چھاپے مارے تھے۔ ان چھاپوں کے دوران ثاقب ناچن اور کچھ دیگر افراد کے گھروں سے اسلحہ، موبائل فون، لیپ ٹاپ، ہارڈ ڈسک اور بھاری مقدار میں نقدی برآمد ہوئی۔ بعض مقامات پر جہادی تنظیم حماس کے جھنڈے بھی نظر آئے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com