اورنگ آباد وقف بورڈ پہنچا مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کا وفد ، فارم و جی آر کی حصولیابی اور اہم معلومات طلب
مالیگاؤں: 20 مئی(بیباک نیوز اپڈیٹ) مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کے کنوینر آصف شیخ رشید کی ایماء پر کمیٹی کا سہہ رکنی وفد آج اورنگ آباد میں واقع مہاراشٹر وقف بورڈ کے صدر دفتر پہنچا اور 22 جون کو مالیگاؤں میں ہونے والے مائناریٹی ڈیفنس کانفرنس کے لئے ضروری معلومات و دستاویزات یکجہ کرنے کی کوشش کی.وفد میں سہیل عبدالکریم، عبدالقیوم SEO اور عبدالحلیم صدیقی نے وقف بورڈ ٹریبونل کے سینئر وکلاء سے مل کر جاری مقدمات سے متعلق جانکاری حاصل کی. تب یہ معلوم ہوا کہ مساجد، مدرسے، درگاہ، قبرستان ٹرسٹ کے کاغذات درست نہ ہونے ٹرست کے تنازعات کا نقصان یہ ہورہا ہے کہ زیادہ تر وقف املاک خطرے میں ہے، اور نئے قانون کے نفاذ کے بعد ان اوقاف کی جائدادوں پر بلڈوزر چلنے کا خطرہ ہے. وقف زمین کی نوٹری نہ کروانا، مرحوم ٹرسٹیوں کی جگہ نئے ٹرسٹیوں کا انتخاب نہ ہونا. نہ ہی عبادت گاہوں کے باندھ کام پرمیشن نہ لیا جانا یہ ایسے عمومی مسائل ہیں جنکے سبب وقف کی املاک کو بہت سے خطرات لاحق ہیں.
مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کے وفد نے اورنگ آباد وقف بورڈ صدر دفتر کی وزٹ کے ذریعے نہایت مفید معلومات، ضروری دستاویز، پچھلے 15 سالوں میں اوقاف کے سلسلے میں نکلے مرکزی جی آر کی نقول اور ماہرین، تجربہ کار وکلاء سے مشاورت کے ذریعے مفید کارآمد مواد حاصل کیا، جو کہ 22 جون کی کانفرنس کے شرکاء کو فائل کی شکل میں دی جائے گی. نیز اورنگ آباد وقف ٹریبونل کے معروف وکلاء کو بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے کر شرکاء کانفرنس کی قانونی راہنمائی کرنے کی گزارش کی گئی ہے.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com