قلعہ جھونپڑپٹی معاملہ : مستقیم ڈگنیٹی ممبئی ہائی کورٹ پہنچے ، ٨ مئی کو سماعت



قلعہ جھونپڑپٹی معاملہ : مستقیم ڈگنیٹی ممبئی ہائی کورٹ پہنچے ، ٨ مئی کو سماعت



مالیگاؤں : 5 مئی / بذریعہ فون و نامہ نگار (بیباک نیوز اپڈیٹ) قلعہ جھونپڑپٹی کے ساکنان کو 31 مئی سے قبل قلعہ خالی کرنے کا حکم  محصول محکمہ نے دیا تھا ۔جس کی نوٹس بھی تقسیم ہوچکی ہے اور اس نوٹس کے مطابق قلعہ جھونپڑپٹی کے ساکنان کو 9 مئی تک تحصیلدار کی نوٹس کے مطابق کارپوریشن میں جواب اور مالدہ کالونی میں دی جانے والی عمارت کی فیس ادا کرنے کا بھی ذکر کیا گیا تھا ۔اس ضمن میں مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کے ذمہ داران آصف شیخ اور مستقیم ڈگنیٹی و شان ہند سے قلعہ بچاؤ کمیٹی کے افراد نے ملاقات کرتے ہوئے مدد کی اپیل کی جس کے چلتے مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی نے آصف شیخ اور مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں قلعہ کے 138 مکینوں کی جانب سے ممبئی ہائی کورٹ میں ایک عرضداشت دائر کی ۔آج 5 مئی کو اسی سلسلے میں سماعت ہونا تھا لیکن معزز جج کلکرنی کی عدالت میں عدالتی کام کاج زیادہ ہونے سے آج سماعت کا نمبر نہیں لگ پایا جس پر مستقیم ڈگنیٹی نے اپنے دفاعی وکیل کے توسط سے عدالت سے درخواست کی کہ محکمہ محصول کی جانب سے سخت نوٹس بستی والوں کی دی جاچکی ہے اور اس نوٹس کے مطابق 9 مئی تک جواب داخل کرنا ہوگا اس لئے عدالت ایسے حساس اور سنگین مسئلہ کو 9 مئی سے قبل سماعت کیلئے قبول کریں ۔جس پر معزز کلکرنی کی عدالت نے قلعہ جھونپڑپٹی معاملہ کی سماعت اب 8 مئی کو رکھی ہے ۔اس طرح کی تفصیلات ممبئی ہائی کورٹ سے مستقیم ڈگنیٹی نے بذریعہ فون نمائندہ بیباک کو دی ۔انہوں نے بتایا کہ معاملہ کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے مائناریٹی ڈیفنس آصف شیخ اور میری قیادت میں خلوص دل سے بستی والوں کی قانونی مدد کیلئے جستجو کررہی ہے ۔اس تعلق سے انہوں نے قلعہ کے ساکنان سمیت شہریان سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے