بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان،ریاست کا مجموعی نتیجہ 91.88 فیصد، کوکن ڈیوژن اول ، لاتور پیٹرن فلاپ
طالبات نے پھر ماری بازی ، لڑکیاں۔لڑکوں سے پانچ فیصد آگے، 38 کالجز کا نتیجہ صفر
پونہ : 5 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن نے 12ویں کے امتحان کے نتائج کا آج اعلان کیا۔ ریاست کا نتیجہ 91.88 فیصد رہا۔ایک بار پھر، کوکن علاقہ نے 9 ڈویژنل کونسلوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کوکن علاقہ کا نتیجہ 96.74 فیصد رہا ہے۔ سب سے کم نتیجہ لاتور ڈویژن میں ریکارڈ کیا گیا۔ لاتور میں 89.46 فیصد طلباء پاس ہوئے۔
ریاست کے نو ڈویژنل بورڈز سے تمام برانچوں کے 14 لاکھ 27 ہزار 85 ریگولر طلباء رجسٹرڈ ہیں۔ ریاست میں کوکن ڈویژن کا نتیجہ سب سے زیادہ 96.74 فیصد رہا ہے جبکہ لاتور ڈویژن کا سب سے کم نتیجہ 89.46 فیصد ہے۔ لڑکیوں کے پاس ہونے کا تناسب 94.58 فیصد اور لڑکوں کا 89.51 فیصد رہا۔ لڑکیوں کے پاس ہونے والے نتائج کا تناسب لڑکوں کے مقابلے میں 5.07 فیصد زیادہ ہے۔
نو ڈویژنل بورڈز وائز نتائج
پونے 91.32
ناگپور 90.52
چھترپتی سمبھاجی نگر(اورنگ آباد) 92.24
ممبئی 92.93
کولہاپور 93.64
امراوتی 91.43
ناسک 91.31
لاتور 89.46
کونکن 96.74
38 کالج کے طلبہ فیل ہوگئے
بورڈ نے بتایا کہ 1929 کالج کے نتائج 100 فیصد رہے ہیں۔ 4062 کالج 90 سے 99 فیصد سے زیادہ ہیں ۔ جبکہ 38 کالجوں کا نتیجہ صفر فیصد رہا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com