بارہویں کامیاب نوجوانوں کیلئے سرکاری ملازمت کے مواقع؛ سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس میں بھرتی شروع، تنخواہ 81000 روپئے

بارہویں کامیاب نوجوانوں کیلئے سرکاری ملازمت کے مواقع؛ سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس میں بھرتی شروع، تنخواہ 81000 روپے


خواہش مند اہل امیدوار عریضہ کریں ،اسٹیٹ، نینشنل اور انٹرنیشنل لیول پر کھیلنے والے طلباء کو موقع ،دیکھیں مکمل تفصیلات



نئی دہلی : کیریئر کی تلاش میں نوجوانوں کے لیے یہ اہم خبر ہے۔ سی آئی ایس ایف میں کام کرنے کا سنہری موقع ہے۔ سی آئی ایس ایف میں کھلاڑیوں کے لیے نوکری کا موقع ہے۔ سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس نے 400 آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے۔سی آئی ایس ایف میں اسپورٹس مین کے عہدے کے لیے 400 آسامیاں ہیں۔ جی ڈی کانسٹیبل کے عہدوں پر بھرتی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس بھرتی کے لیے درخواست کا عمل 18 مئی سے شروع ہو چکا ہے۔ آپ ویب سائٹ cisfrectt.cisf.gov.in پر جا کر درخواست دے سکتے ہیں۔ اس نوکری کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 6 جون 2025 ہے۔ اس لیے دلچسپی رکھنے والے امیدوار جلد از جلد درخواست دیں۔

سی آئی ایس ایف جی ڈی کانسٹیبل (سی آئی ایس ایف بھرتی) کے عہدہ کے لیے کراٹے، تیر اندازی، فٹ بال، ہینڈ بال، تلوار بازی، کھو کھو، باسکٹ بال، سائیکلنگ، کبڈی، شوٹنگ اور باڈی بلڈنگ کھیلنے کے قابل ہونا چاہیے۔ اس نوکری کے بارے میں تفصیلی معلومات آپ کو آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار پہلے اشتہار پڑھیں اور اس کے بعد ہی اپلائی کریں۔

سی آئی ایس ایف میں اس نوکری کے لیے درخواست دینے والے امیدوار کا کسی تسلیم شدہ بورڈ سے 12 ویں پاس ہونا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ، انہیں اسٹیٹ لیول /نینشنل لیول /بین الاقوامی لیول پر متعلقہ کھیل نمائندگی ہونا ضروری ہے۔

اہلیت اور تنخواہ

سی آئی ایس ایف جی ڈی پوسٹوں کے لیے درخواست دینے والے امیدوار کی عمر 18 سے 23 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ اس ملازمت کے لیے مخصوص زمرے کے امیدواروں کو عمر میں چھوٹ دی گئی ہے۔ اس نوکری کے لیے، آپ کو پے اسکیل 4 کے مطابق 25,500 روپے سے 81,100 روپے تک کی تنخواہ ملے گی۔ اس بھرتی مہم میں امیدواروں کا انتخاب آزمائشی ٹیسٹ، مہارت کے ٹیسٹ، جسمانی معیاری ٹیسٹ، اور طبی معائنے کے بعد کیا جائے گا۔ اس نوکری کے لیے اپلائی کرتے وقت آپ کو 100 روپے فیس ادا کرنی ہوگی۔ ریزرویشن زمرے کے امیدواروں کو کوئی فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے