احسان شیخ کے ہاتھوں پچاس لاکھ تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کا آغاز



احسان شیخ کے ہاتھوں پچاس لاکھ تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کا آغاز 



مالیگاؤں : 22 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) اقصٰی کالونی سے متصل علاقہ جو انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے اسے ڈیولپ کرنے کیلئے خانوادہ شیخ رشید نے کارپوریشن سے لیکر ریاستی حکومت تک بجٹ کی فراہمی کیلئے انتھک جدوجہد کی اور بالآخر اس علاقے میں روڈ راستوں کی تعمیر کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔اسی میں ایک کام مرحوم شیخ صاحب کی جدوجہد کا ثمرہ ہے کہ 2022 میں منظور نگر اتھیان کے 50 لاکھ روپے تخمینہ سے آج سمینٹ کانکریٹ روڈ کا سنگ بنیاد خانوادہ شیخ رشید کے نوجوان پسر زادے احسان شیخ کے ہاتھوں رکھا گیا ۔اس موقع پر احسان شیخ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید اور آصف شیخ کی یہی کوشش رہی ہے کہ کس طرح وارڈ سمیت پورے شہر میں ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جائے اور اسی سلسلے میں انہوں نے گٹ نمبر 93،94 اور 201،203، 204 کے علاقے میں تعمیری کاموں کا آغاز کردیا ہے ۔آج پچاس لاکھ تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر شروع کی گئی جس کا سنگ بنیاد احسان شیخ کے ہاتھوں رکھا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ اس علاقے کی خستہ حالی اور اسکولی بچوں اور عوام کی تکلیف کو محسوس کرتے ہوئے آصف شیخ اور مرحوم شیخ رشید نے تعمیری کاموں کی شروعات کی ہے جو کہ اب پایا تکمیل کو پہنچ رہی ہے ۔احسان شیخ نے بتایا کہ بہت جلد اطراف کے علاقے میں بھی روڈ راستوں کی تعمیر کا سلسلہ شروع کیا جائے گا تاکہ عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم ہوسکے ۔اس روڈ کے تعمیر کے موقع پر وارڈ کے سرکردہ افراد و دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

bebaakweekly.blogspot.com