آج سلمان شیخ کے اعزاز میں عظیم الشان اعزازی مشاعرہ عام کا انعقاد

آج سلمان شیخ کے اعزاز میں عظیم الشان اعزازی مشاعرہ عام کا انعقاد 



مالیگاؤں : (پریس ریلیز) آج 11، اپریل /2025 بروز جمعہ شب میں ٹھیک نو بجے سے اسکس ہال نزد A. T. T اسکول،قدوائی روڈ مالیگاؤں میں ایک عظیم الشان اعزازی مشاعرہ عام کا انعقاد کیا گیا ہے۔حاجی عمران تیزاب زمین والے مشاعرے کی صدارت فرمائیں گے سابق اسٹینڈنگ چیئرمین ظفر احمد احمد اللہ ماسٹر چیف گیسٹ ہوںعلاوہ دیگر سماجی، سیاسی ، معزز شخصیات رونق اسٹیج ہوں گے۔واضح رہے کہ مشہور سماجی خدمتگار قدوائی روڈ ہاکرس یونین کے صدر سلمان شیخ سلیم کی سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے موصوف کو اعزاز واکرام سے نوازا جائے گا مشہور شاعر رئیس سِتارہ نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔مقامی منتخب شعرائے کرام کے علاوہ بیرونی شعرائے کرام و شاعرات کی آمد متوقع ہے۔مشہور ناظم مشاعرہ رئیس قاسمی نے باذوق سامعین سے شرکت کی گزارش کی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے