طارق قتل کے الزام میں محمد سلطان گرفتار ، پوار واڑی پولس اسٹیشن میں دفعہ 103/1 کے تحت قتل کا مقدمہ درج



طارق قتل کے الزام میں محمد سلطان گرفتار ، پوار واڑی پولس اسٹیشن میں دفعہ 103/1 کے تحت قتل کا مقدمہ درج



مالیگاؤں : 14 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) 14 مئی کی صبح شہر میں چونکا دینے والی خبر منظر عام پر آئی۔جس میں 25 سالہ نوجوان محمد طارق اسلم قریشی کا بہیمانہ قتل سامنے آیا ۔اس ضمن میں دن بھر سے شہر میں الگ الگ باتیں کی جارہی تھیں ۔اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو کی رہنمائی اور ڈی وائے ایس پی سورج بھاؤسار گنجال کی سرپرستی میں پوار واڑی پولس اسٹیشن کے پی آئی سدھیر پاٹل نے کرائم برانچ کو ایکٹیو کرتے ہوئے تیزی سے جانچ پڑتال شروع کی اور 24 گھنٹوں کے اندر ہی پولس نے طارق قریشی کے قتل کے الزام میں کمال پورہ کے ساکن محمد سلطان عبدالمنان (20 سالہ) نوجوان کو گرفتار کرلیا ۔اس تعلق سے پوار واڑی پولس اسٹیشن میں محمد سلطان کیخلاف بھارتیہ نیائے ساہتہ کی دفعہ 103/1 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔پولس نے سلطان کو سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے اور جائے واردات پر سلطان کے ایک چپل پائے جانے پر اسے گرفتار کیا ہے ۔پولس بتایا کہ سلطان رات کو ڈبل سیٹ سائیکل پر سوار ہوکر محمد طارق کیساتھ گیا تھا اور واپس اکیلا ہی ارہا تھا اس طرح کی تفصیلات سی سی ٹی وی کیمرے میں سامنے آئی ۔پولس نے سلطان کو گرفتار کرتے ہوئے اسے ابتدائی میڈیکل کیلئے سول اسپتال لیجاکر طبی معائنہ کیا اور اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا ۔کل اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔اس معاملے میں آگے کیا راز سامنے آتے ہیں اس پر سب کی نظر لگی ہوئی ہے کہ آیا سلطان نے طارق کا قتل کیوں کیا؟

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے