آج سے پورے ملک میں وقف ایکٹ نافذ العمل : مغربی بنگال میں مظاہرہ کے دوران تشدد پھوٹ پڑا ، پتھراؤ ، آتشزنی اور لاٹھی چارج کے واقعات




آج سے پورے ملک میں وقف ایکٹ  نافذ العمل : مغربی بنگال میں مظاہرہ کے دوران تشدد پھوٹ پڑا ، پتھراؤ ، آتشزنی اور لاٹھی چارج کے واقعات 



مرشد آباد: 8 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) وقف ترمیمی قانون منگل سے پورے ملک میں نافذ ہو گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے اس تعلق سے ایک حکمنامہ بھی جاری کردیا ہے ۔ وقف ترمیمی بل 2 اپریل کو لوک سبھا اور 3 اپریل کو راجیہ سبھا نے پاس کیا تھا۔ صدر کی منظوری کے بعد یہ قانون 5 اپریل کو نافذ ہوا تھا۔اس ضمن میں وقف ایکٹ کے خلاف مظاہروں کے دوران منگل کی شام مغربی بنگال کے مرشد آباد میں تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ مظاہرین نے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ اس میں پولس کی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد پولس اہلکار زخمی ہوئے۔

مرشد آباد میں وقف ایکٹ کے خلاف مسلم تنظیموں کا احتجاج جاری تھا۔ پولس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران الزام ہے کہ مظاہرین نے پولس پر پتھراؤ کیا۔ پولس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج بھی کیا۔یہاں ہجوم پرتشدد ہو گیا۔ لوگوں نے پولس کی گاڑیوں اور دیگر گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ اس کے بعد موقع پر پولس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

وقف ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد سے اب تک سپریم کورٹ میں 12 درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے 11 اپریل سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے