افسوس ناک خبر : نہال نگر میں 14 سالہ عادل شیخ نے پھانسی لگا کر زندگی تمام کردی
مالیگاؤں : 26 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) ان دنوں خودکشی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے ۔مالیگاؤں شہر میں بھی نوجوان لڑکے لڑکیاں بھی خودکشی کررہے ہیں، اصلاح معاشرہ کی تحریکیں بھی ماند پڑتی جارہی ہیں ۔علماء کرام اور تعلیم یافتہ افراد و سماجی تنظیموں کو آگے آنے کی ضرورت ہے تاکہ خودکشی جیسے حرام فعل پر روک لگائی جاسکے ۔لیکن ابھی تک خودکشی کرنے والوں کی تعداد میں کمی ہوتی نظر نہیں ارہی ہے ۔آئے دن حادثات کی خبر سامنے آرہی ہے ۔ایسے میں آج مالیگاؤں شہر کے مشرقی علاقہ کسمبا روڈ پر آباد نہال نگر کی گلی نمبر 11 کے ساکن مختار شیخ کے بیٹے عادل شیخ عمر 14 سال نے آج رات اپنے ہی مکان میں پھانسی کا پھندہ لگا کر زندگی تمام کردی ۔اس واقعہ کی اطلاع ہوتے ہی اہل خانہ نے عادل کو ابتدائی علاج کیلئے سہارا ہاسپٹل لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔اس طرح کی تفصیلات اجو لہسن والا اور شفیق اینٹی کرپشن نے دی۔
انہوں نے بتایا کہ عادل کی لاش کو سول ہسپتال لے جایا گیا ۔یہاں بچے کے اہل خانہ بھی موجود ہیں ۔اس موقع پر وارڈ کے سرکردہ افراد میں اجو لہسن والا ،شفیق اینٹی کرپشن ،انور بھائی سمیت دیگر افراد نے قانونی امداد فراہم کررہے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com