مفتی اسمٰعیل کا اسمبلی میں کہا جملہ 'ووٹ جہاد' کے نام پر مالیگاؤں میں آئے کروڑوں روپئے کی جانچ کی جائے'آصف شیخ نے' ووٹ جہاد' لفظ ہٹا کر مفتی اسمٰعیل کے جملے کی حمایت کی اور کروڑوں روپے فنڈگ معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا



مفتی اسمٰعیل کا اسمبلی میں کہا جملہ 'ووٹ جہاد' کے نام پر مالیگاؤں میں آئے کروڑوں روپئے کی جانچ کی جائے'


آصف شیخ نے' ووٹ جہاد' لفظ ہٹا کر مفتی اسمٰعیل کے جملے کی حمایت کی اور کروڑوں روپے فنڈگ معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا



میں ATS ॰ED اور SIT کا سامنا کرنے تیار ہوں، میرے خلاف بھی الیکشن میں بیرونی فنڈنگ کا استعمال :آصف شیخ



مالیگاؤں : 13 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ)ممبئی میں مہاراشٹر اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری ہے اور گزشتہ بدھ کو مالیگاؤں سینٹرل کے مجلس رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل نے اس اجلاس میں کہا کہ مالیگاؤں شہر میں ووٹ جہاد کے نام پر جو کروڑوں روپے مالیگاؤں آئے ہیں اسکی انکوائری کی جائے، آصف شیخ نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل اگر انکوائری کروانے کا مطالبہ کررہے ہیں تو انہیں ووٹ جہاد کا لفظ استعمال نہیں کرنا تھا ۔میں بھی انکوائری کی حمایت کرتا ہوں لیکن ووٹ جہاد کا لفظ نکال کر میں صرف کروڑوں روپے کی انکوائری کا مطالبہ کرونگا ۔اور میں خود مہاراشٹر سرکار کی کسی بھی ایجنسی کے سامنے بیٹھ کر معلومات لینے دینے تیار ہوں ۔

آصف شیخ نے آگے کہا کہ مجھکو ہارانے کیلئے مالیگاؤں کے علاوہ بیرونی طاقتیں زیادہ سرگرم رہی ہیں اور میرے پاس اس کے پختہ ثبوت ہیں کہ آیا ۔بیرون شہر سے کروڑوں روپے آصف شیخ کو شکست دینے کیلئے منگوائے گئے ہونگے ۔اس لئے مفتی اسمٰعیل کے انکوائری والے جملے کی حمایت کرتے ہوئے ہم خود سرکار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ED - ATS اور SIT سے تحقیقات کروائے اور اس معاملے میں اگر ہماری پوچھ تاچھ ہوتی ہے تو میں ہر ایجنسی کا سامنا کرنے تیار ہوں ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم خود سرکار اور اکنامکس کرائم برانچ، اینٹی کرپشن بیورو اور دیگر ایجنسی سے جانچ کا مطالبہ کرتے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ کروڑو روپے ووٹ جہاد کیلئے نہیں آئے تھے لیکن اگر مفتی اسمٰعیل کہہ رہے ہیں تو پھر میرے پاس بھی ثبوت ہے کہ یہ کروڑوں روپے مجھکو الیکشن میں شکست دینے کیلئے بیرونی طاقتوں نے استعمال میں لایا ہے جسکا ثبوت بھی پیش کرنے کو میں تیار ہوں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے