رمضان المبارک میں ایک اور نوجوان نے پھانسی لگا کر زندگی تمام کردی
حالات کتنے بھی سخت آجائیں گھبرانا نہیں ہے، خودکشی حرام فعل، مسلمان خودکشی جیسی لعنت سے بچیں
مالیگاؤں : 13 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) یہ خبر انتھائی رنج و غم کے ساتھ سنائی جاتی ہے کہ محلہ نور نگر بانو مریم مسجد کے پچھے خاتون ڈی ایڈ کالج روڈ غفور دلبر پھلی والے کے بھتیجے شیخ آمین، کے لڑکے شیخ معین کا انتقال ھوگیا۔اس طرح کی اطلاع خود عبدلغفور دلبر پھلی والے نے دی۔انہوں نے بتایا کہ شیخ معین کا انتقال پھانسی لگانے کے سبب ہوئی ہے ۔لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال لے جایا گیا ہے ۔عبدالغفور دلبر پھلی والے نے بتایا کہ شیخ معین ایک بچے کا باپ اور نوجوان تھا ۔شادی کے بعد ابھی حال ہی میں گھر سے الگ ہوکر اپنی بیوی بچے کیساتھ ہنسی خوشی رہے رہا تھا ۔لیکن آج اس نے پھانسی لگا کر خاندان کی خوشی کو غم میں تبدیل کردیا ۔دلبر پھلی والے نے بتایا کہ ہنستا کھیلتا نوجوان ہماری آنکھوں کے سامنے سے چلا گیا ۔اس تعلق سے انہوں نے بتایا کہ خود کشی کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی ۔قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے معین کی لاش سول اسپتال لے جائی گئی ہے ۔اس طرح ایک نوجوان کے انتقال کر جانے پر اہل محلہ نور نگر بانو مریم مسجد کے زمے داران نے اپنے غم کا اظہار کیا ہے اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ کتنے بھی سخت حالات آجائیں گھبرانا نہیں ہے ۔خودکشی ایک حرام فعل ہے ۔اسلام نے خودکشی کو منع کیا ہے ۔اس لئے نوجوان ہمت و حوصلہ سے کام لیں ۔اسلامی تعلیمات کو عام کریں ۔اپنے گھر کے ماحول کو اسلامی بنائیں اور خودکشی جیسی لعنت سے بچیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com