ہولی کے تہوار کو فرقہ پرستی کا رنگ دینا مناسب نہیں، کریٹ سومیا کے بیان کی مذمت جن افراد نے جنم داخلہ بنایا ہے وہ تمام مالیگاؤں کے باشندے



ہولی کے تہوار کو فرقہ پرستی کا رنگ دینا مناسب نہیں، کریٹ سومیا کے بیان کی مذمت



جن افراد نے جنم داخلہ بنایا ہے وہ تمام مالیگاؤں کے باشندے، بیرون شہر کا کوئی نہیں، عوام مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی سے ملاقات کریں



مالیگاؤں : 13 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) جنم داخلہ معاملہ میں آج پھر ایک بار کریٹ سومیا نے جس طرح مالیگاؤں آکر ہولی کے تہوار میں فرقہ پرستی کا رنگ گھولا ہے اس سے خود انکے تہوار کو انہوں نے فرقہ پرستی سے تعبیر کردیا ۔جبکہ ہولی ملک کی اکثریت کا قومی تہوار ہے ۔یہ تہوار میں فرقہ پرستی کا رنگ گھولنا مناسب ہے ۔ہم اس بیان کی مذمت کرتے ہیں ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کی جانب سے مستقیم ڈگنیٹی نے کیا ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ جس طرح کریٹ سومیا نے مالیگاؤں آکر روہنگیائی اور بنگلہ دیشیوں کا علامتی پتلہ جلایا ۔اور بیان دیا کہ کچھ لوگوں کا کوئی ثبوت نہیں ہے انہیں بنگلہ دیش واپس بھیج دیا جائے گا تو یہ بیان سرا سر گمراہ کن ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے مائناریٹی کمیشن کی جانب سے کہا کہ جن افراد نے جنم داخلہ بنایا ہے وہ تمام مالیگاؤں شہر کے ہیں ۔کسی کے نام میں اپڈیٹ ہوا تو کسی کے موبائل نمبر میں اپڈیٹ ہوا ہے ۔کسی کے ادھار کارڈ درست ہوئے تو اسکا یہ مطلب نہیں کہ وہ مالیگاؤں کے نہیں ۔بلکہ یہ تمام افراد مالیگاؤں کے ہیں ۔کریٹ سومیا اسے دوسرا رنگ دیکر مزید فرقہ پرستی کو بڑھاوا دے رہے ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ پولس اپنی جانچ کررہی ہیں اور اس معاملے میں صرف کاغذات میں تفاوت نظر آیا ہے لیکن یہ کہیں سے ثابت نہیں ہوا ہے کہ آیا کوئی شخص بیرون ملک سے تعلق رکھتا ہو ۔

مستقیم ڈگنیٹی نے عوام سے اپیل ہے کہ جن افراد نے 2023 سے لیکر 2025 تک جنم داخلہ بنایا ہے اور انہیں ایس آئی ٹی کی نوٹس نہیں بھی ملی ہو تو وہ لوگ مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی سے ملاقات کریں ۔اپنے کاغذات لیکر ہمارے پاس آئیں ہم ایس آئی ٹی کے افسران سے جواب درج کروانے کی کوشش کرینگے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ جن افراد کے پتہ یا موبائل نمبر سے تلاش کرنے میں دشواری ارہی ہیں تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ وہ بنگلہ دیشی ہیں بلکہ یہ سب مالیگاؤں کے باشندے ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ عوام اپنے جواب مع کاغذات جمع کروائیں، ڈرنے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ورنہ فرقہ پرست لوگ اسے دوسرے رخ پر لے جاکر حالات سنگین کرنا چاہتے ہیں اور مالیگاؤں کو مزید بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔اس لئے ایسے افراد نہیں نوٹس نہیں بھی ملی ہو اور انہوں نے داخلہ بنوایا ہے تو وہ کمیٹی سے رابطہ کریں ۔ہم انکی ہر ممکن رہنمائی و تعاون کرینگے ۔انہوں نے کریٹ سومیا کی فرقہ پرستی کا جواب دیتے ہوئے انکے اس بیان کی مذمت کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے