خادم القرآن و عامر المساجد حضرت مولانا غلام محمد وستانوی صاحب دامت برکاتہم کیلئے دعائے صحت کی درخواست
(پریس ریلیز) ؛ عالم اسلام کی معروف دانش گاہ جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا کے بانی حضرت مولانا غلام محمد وستانوی دامت برکاتہم کافی عرصے سے سخت علیل ہیں۔ کئی مہلک بیماریوں نے آن گھیرا ہے۔ خرابی صحت کے باوجود ملک و ملت کی فکر دامن گیر رہتی ہے۔ ملک و مدارس دینیہ کے حالات پوچھتے رہتے ہیں اور خصوصی دعاؤں کی تلقین فرماتے رہتے ہیں۔
زائد از پچاس برسوں سے ملک و ملت کی بے لوث خدمت کرنے والے حضرت مولانا غلام محمد وستانوی صاحب اس بات کے مستحق ہیں کہ اس ماہِ مقدس میں انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔ ماہ رمضان جسے ماہ قرآن بھی کہا جاتا ہے, اس میں قرآن کریم کے ایک سچے خادم کیلئے دعاؤں کا اہتمام کرنے کی درخواست ہے۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اس خادم قوم کو صحت کاملہ نصیب فرمائے۔ امت کیلئے اب تک جو خدمات انجام دیں ہیں انہیں قبول فرمائے اور آئندہ کیلئے جو منصوبے ہیں ان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے صحت و قوت عطا فرمائے۔آمین یارب العالمین
منجانب: جمیع طلبہ و اساتذہ, جملہ شاخیں و جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com