ندی میں نہانے گئے دسویں جماعت کے چار بچے ندی میں غرقآب ، ہولی پر حادثہ
بدلا پور : 14 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) جہاں ایک طرف ملک بھر میں ہولی کا جوش و خروش سے انعقاد کیا جارہا ہے وہیں دوسری طرف بدلاپور شہر سے ایک خبر سامنے آئی ہے۔ بدلاپور کے قریب الہاس ندی میں پانی کے غیر متوقع بہاؤ کی وجہ سے چار بچے ڈوب گئے ہیں۔ ہولی کے رنگ کھیلنے کے بعد دوست رنگ صاف کرنے اور نہانے کے لیے ندی پر گئے۔ پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کی موت ہوئی۔چاروں بچے بدلا پور شہر کے چمٹولی کے قریب پودار ہوم کمپلیکس میں رہتے تھے۔اطلاعات یہ بھی سامنے آئی ہیں کہ یہ بچے دسویں جماعت میں زیر تعلیم تھے ۔ ان بچوں کے دسویں جماعت کے پیپرز چل رہے ہیں لیکن ہولی کی وجہ سے یہ بچے رنگ سے کھیلتے ہوئے رنگ صاف کرنے اور نہانے کے لیے بدلاپور کے علاقے میں الہاس ندی پر گئے۔ لیکن پانی کا اندازہ نہ ہونے کی وجہ سے ان چاروں بچوں کے ڈوبنے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ اس اچانک واقعہ کی وجہ سے علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق، آج دوپہر تقریباً 3 بجے بدلا پور کے رہتولی گاؤں کے قریب پوتدار کمپلیکس کے یہ بچے رنگ پنچمی کھیلنے کے بعد الہاس ندی پر آئے تھے۔ان میں سے ایک ڈوب رہا تھا اس کے دوستوں نے اسے بچانے کی کوشش کی۔ لیکن بچاتے ہوئے تین دوست بھی ڈوب گئے۔اس دوران بدلاپور فائر بریگیڈ کے ملازمین نے ان چاروں کی لاشیں نکال لی ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com