"منہ دیکھ کر بنگلہ دیشی کا گمان ہوا" مفتی اسمٰعیل کا اسمبلی میں بے تکا بیان ، مستقیم ڈگنیٹی کی سخت تنقید
ایم ایل اے بغیر مطالعہ کے بیان دیکر زبردستی نمائندگی ثابت نہ کریں، اسمبلی میں پہلے سوال پیش کر سرکار سے جواب طلب کریں
مفتی اسمٰعیل کو اسمبلی کارروائی نہیں سمجھتی ، بجٹ پر سرکار کی چاپلوسی اور تعریف لیکن....نیت کہیں اور
مالیگاؤں : 15 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ)مجلس رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل اسمبلی اجلاس سے قبل کوئی تیاری نہیں کرتے ہیں ۔سوال نہیں لگاتے ہیں صرف اسمبلی میں کھڑے ہو کر بغیر مطالعہ کے کچھ بھی بول دینا مناسب نہیں ہے ۔انکی اس بغیر سوچی سمجھی تقریر سے مالیگاؤں شہر مزید مصیبت میں گھر رہا ہے ۔اس طرح کے سخت جملوں کیساتھ منعقدہ پریس کانفرنس ست مستقیم ڈگنیٹی نے کیا ۔موصوف جمعہ کی شب سماجوادی رابطہ آفس پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل نے اسمبلی میں بےتکا بیان دیتے ہوئے کہا کہ "کریٹ سومیا مالیگاؤں آئے اور انہیں گمان ہوا تو انہوں نے بنگلہ دیشی و روہنگیائی معاملہ اٹھایا"، مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل کا یہ جملہ مزید شک کے دائرے میں لانے والا ہے، انہوں نے کہا کہ کیا مالیگاؤں والوں کے منہ پر بنگلہ دیشی لکھا ہوا ہے؟
مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل کو بجٹ پر خطاب کرنا تھا تو اصل مدعے سے ہٹتے نہیں اور مسائل کیساتھ سوالات کی فہرست تیار کرتے ہوئے سرکار سے اسمبلی میں جواب مانگتے لیکن مفتی اسمٰعیل نے ایسا کچھ نہیں کیا صرف فضول بیان بجٹ اجلاس میں دیا ہے ۔اتنا ہی مفتی اسمٰعیل کو اگر اسمبلی کی کارروائی سمجھتی یا وہ واقعی میں قوم کیلئے مخلص ہوتے تو اسمبلی میں سرکار سے سوال کرتے کہ "سرکار بتائے کہ اب تک مالیگاؤں میں کتنے بنگلہ دیشی و روہنگیائی مسلمان ملے ہیں؟"،لیکن مفتی اسمٰعیل نے ایسا کوئی سوال سرکار سے نہیں کیا ۔
مستقیم ڈگنیٹی نے کہا مفتی اسمٰعیل نے ایسا بھی بیان دیا ہے کہ "ووٹ جہاد کیلئے مالیگاؤں آئے 114 کروڑ روپے کی جانچ پڑتال کی جائے" ۔اس پر بھی مستقیم ڈگنیٹی نے چٹکی لیتے ہوئے تنقید کی کہ مفتی اسمٰعیل کو پتہ ہے کہ پہلے سے مالیگاؤں کی چھاؤنی پولس اسٹیشن میں 114 کروڑ روپے کے تعلق سے ایف آئی آر درج ہیں اور ان میں کتنے اور کونسے افراد ملزم بنائے گئے؟ لیکن پھر بھی مفتی اسمٰعیل نے ان ملزمان کے نام اسمبلی میں نہیں لیا بلکہ کریٹ سومیا اور نتیش رانے کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے انکوائری کا مطالبہ کیا ۔مستقیم ڈگنیٹی نے یہ بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ اجلاس میں اجیت پوار کی اتنی تعریف مفتی اسمٰعیل کرہے تھ جیسے فرشتے اتر کر آنے والے ہو ۔ڈگنیٹی نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ کتے کی نیت گوشت میں ہوتی ہے ۔دو پانچ لاکھ کروڑ کے بجٹ کیلئے سرکار کی تعریف کرنا اور انکی ہاں میں ہاں ملانا مناسب نہیں ہے، ہم عوام کو مفتی اسمٰعیل کی بیوقوفی یاد دلانا چاہتے ہیں اور انہیں جگانا چاہتے ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ دہلی میں بھی اسد اویسی اور مفتی اسمٰعیل کے قافلہ میں جو لوگ گئے تھے ان میں اکثر لوگ چور ہیں ۔کچھ بنکر چوری کرتے ہیں اور اسکا خمیازہ تمام بنکروں کو بھگتنا پڑتا ہے ۔اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی نے مفتی اسمٰعیل اور انکے ساتھیوں کو جم کر تنقید کا نشانہ بنایا ۔اس پریس کانفرنس میں مستقیم ڈگنیٹی، رشید سیٹھ ایولے والے، مولانا زاہد ندوی، شیخ انیس مستری، عبدالرحمٰن انصاری، مسیح اللہ بیسٹ، سلیم گڑبڑ، شاہد چودھری، انس احمد وغیرہ موجود تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com