ابو عاصم اعظمی کو اسمبلی اجلاس معطل کرنا جمہوریت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ، آج شہیدوں کی یادگار پر دھرنا
کیا مفتی اسمٰعیل کھام کھیڑ لے ایم ایل اے بن گئے؟ پیاز کے تعلق سے اسمبلی میں سوال لیکن جنم داخلہ و ایس آئی ٹی سے چشم پوشی
ایم ایل اے کمیٹی چور اچکوں کی کمیٹی، مستقیم ڈگنیٹی کا پریس کانفرنس میں سنسنی خیز الزام
مالیگائوں ( بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر میں مسلمانوں کی آواز بن کر نمائندگی کرنے والے ابوعاصم اعظمی کو اسمبلی اجلاس سے معطل کیا جانا جمہوریت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے ۔ اعظمی ، سماجوادی اور سیکولر نظریات کے حامل ہیں ۔ انہوں نےا ورنگ زیب کے تعلق سے جو کچھ بیان دیا وہ کوئی متنازعہ نہیں تھا ،پھر بھی حسن اتفاق سے اُنہوں نے بھائی چارگی کو ترجیح دیتے ہوئے اپنا بیان واپس لیا ، لیکن اس کے باوجود بھی ریاستی حکومت فرقہ پرستی پر اِس قدر آمادہ ہے کہ اسمبلی اجلاس سے انہیں معطل کردیا گیا ، اور ان پر کارروائی کے لئے واویلابھی مچایا جارہا ہے ، جس کے خلاف مالیگائوں سماج وادی پارٹی شہیدوں کی یادگار پر آج دوپہر تین بجے انصاف کے حصول کے لئے احتجاجی مظاہرہ کررہی ہے ۔ اس مظاہرے میں سیکولر اور انصاف پسند عوام اور بالخصوص سماجو ادی ذمہ داران و لیڈران سے شرکت کی گذارش شانِ ہند اور مستقیم ڈگنیٹی نے جمعرات کی شب رابطہ آفس پر منعقدہ پریس کانفرنس کی ۔ اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی نے کہاکہ موجودہ رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل مالیگائوں کے MLAہیں یا کھام کھیڑ کے ؟ مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اسمبلی اجلاس میں سوالات اور نمائندگی کرنے کے لئے ایک ماہ قبل یادداشت اسمبلی اسپیکر کو دی جاتی ہے۔ مالیگائوں میں SITکا معاملہ سنگین چل رہا ہے ۔ مسلمانوں کے تعلق سے ریاست میں فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے فرقہ پرست لیڈران بیانات دے رہے ہیں ۔ موجودہ MLAنےتب بھی کچھ نہیں کیا اور اب اسمبلی اجلاس میں معاملے کو اُٹھانے کے لئے اُنہوں نے پہلے سے کوئی سوال نہیں دیا اِس کے برعکس کھام کھیڑ میں پیاز کی فصل کو جراثیم برباد کررہے ہیںاس لئے جراثیم کش ادویات کے ذریعے کسانوں کے نقصان کی بھرپائی کا سوال اسمبلی کی فہرست میں مفتی اسمٰعیل نے شامل کروایا ۔
مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ یہ کوئی بہت بڑی ڈیل کی سازش نظر آرہی ہے کہ جراثیم کش ادویات کے بیوپاری سے شاید اُن کا کچھ کنکشن ہو گا ؟اسی لئے انہوں نے مالیگائوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کھام کھیڑ کا مطالبہ رکھا ۔ اس کے علاوہ مفتی اسمٰعیل نے دوسرا سوال بوگس کھاد اور بیج کی بکری پر پابندی اور بڑھتے ہوئے کھاد کے دام کو کنٹرول کرنے کے ساتھ کسانوں کے نقصان کی بھرپائی کا بھی سوال مفتی اسمٰعیل نے اسمبلی کی فہرست میں درج کیا ہے ۔ یہ سب کیوں اور کس لئے کیا گیا ؟ یہ عوام بخوبی جانتی ہے ، لیکن اُنہوں نے مالیگائوں سے ایک لاکھ سے زائد ووٹ لی اور نمائندگی صفر رہی ہے۔ مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل نے جس طرح ہم پر ۲۵؍ ہزار روپے لے کر دھرنا آندولن کا الزام لگایا تھا اس کے تعلق سے ہم نے انہیں نوٹس دے دی ہےا ور سات دن میں جواب طلب کیا ہے ۔ موجودہ MLAنمائندگی میں ناکام ہیں اور اُن کے ساتھی باراتی چوری اور بدعنوانی میں مست ہیں ۔ اُنہوں نے MLAکمیٹی بنائی ہے لیکن مستقیم ڈگنیٹی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ چور لوگوں کی کمیٹی ہے ۔ اُن کے ساتھ گنجیڑی ، نشیڑی قسم کے لوگ رہ رہے ہیں ۔ انہوں نے ایک مذہبی تنظیم پر چندے کا سیاست میں استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میں سب ثبوت دینے کے لئے تیار ہوں۔ اس پریس کانفرنس میں شان ہند ، آمین فاروق ، ایڈوکیٹ توصیف وغیرہ موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com