نئے اے ایس پی ٹی ایس سندھو کا آصف شیخ نے کیا استقبال ، جرائم پیشہ افراد پر لگام کسنے اور امن و امان کی برقراری کا مطالبہ



نئے ASP ٹی ایس سندھو کا آصف شیخ نے کیا استقبال ، جرائم پیشہ افراد پر لگام کسنے اور امن و امان کی برقراری کا مطالبہ 



 انیکیت بھارتی (ASP ) کو الوداع کہتے ہوئے نیک خواہشات پیش کی 



مالیگاؤں : 5 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی کے تبادلے اور ڈی وائے ایس پی تگبیرسنگھ سندھو کو اے ایس پیASP عہدے پر فائز کئے جانے پر ان سے ملاقات  کا سلسلہ جاری ہے اور آج اسی ضمن میں ایک الوداعیہ اور استقبالیہ پروگرام بھی ترتیب دیا گیا ہے ۔قبل اس کے آج ہی آصف شیخ رشید نے دونوں آفیسران سے انکی آفس پر ملاقات کرتے ہوئے انکا اعزاز و اکرام کیا ۔اس موقع پر آصف شیخ نے شہری اے ایس پی انیکیت بھارتی کو  اہلیان مالیگاٶں کی جانب سے انہیں روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کی ۔اسی طرح آصف شیخ نے مالیگاؤں کے نئے ایڈیشنل ایس پی بنائے گئے تگبیر سنگھ سندھو کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید جتائی کہ شہر مالیگاٶں میں جرائم پیشہ افراد پر لگام کسنے اور امن و امان کی برقراری کیلئے جدوجہد کرینگے اور مالیگاؤں میں  امن و سکون کو برقرار رکھنے کیساتھ جرائم کا خاتمہ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔اسی امید کے آصف شیخ نے انہیں اپنے فرائض منصبی کو یاد دلایا اور عوام کی جانب سے انہیں مبارک باد پیش کی ۔ اس موقع پر مطلب شیخ، نوید خطیب، منموہن شیواڑے، غوث ممبر، اظہر شیخ ۔وکیل قریشی وغیرہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے