ہولی سال میں صرف ایک بار آتی ہے، اور جمعہ 52 بار، اگر آپ کو رنگ پسند نہیں تو.....پولس آفیسر کا بیان وائرل
سنبھل :7 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) سی او انوج چودھری نے اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں ہولی کے پس منظر پر منعقدہ امن کمیٹی کی میٹنگ میں سخت وارننگ جاری کی ہے۔ سی او انوج چودھری نے صاف مشورہ دیا ہے کہ رنگوں پر اعتراض کرنے والوں کو ہولی پر گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہیے۔
تاہم اس میٹنگ میں ان کی طرف سے بولے گئے ایک جملے کا فی الحال بہت چرچا ہو رہا ہے۔ایک سال میں 52 جمعہ ہوتے ہیں اور ہولی صرف ایک بار آتی ہے۔ چنانچہ انہوں نے کہا ہے کہ جن کو رنگ پسند نہیں وہ اس دن گھر سے باہر قدم نہ رکھیں۔ پرامن اور ہم آہنگی کے ماحول میں ہولی منانے کے لیے سنبھل کوتوالی میں امن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ سی او انوج چودھری نے کسی کا نام لیے بغیر مسلم کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ ہولی کے موقع پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو رنگ پر کوئی اعتراض نہیں وہ باہر آئیں۔سی او نے کہا، "ہولی سال میں ایک بار آتی ہے، جب کہ سال میں 52 جمعہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے یہ بھی اپیل کی کہ "اعتراض کرنے والوں پر رنگ نہ ڈالیں،"۔ انوج چودھری کہا کہ ہولی کے دن رنگوں کے کھیلنے کے بعد جمعہ کی نماز کی و تلاوت ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ 24 نومبر کو جامع مسجد کیس کی سماعت کے دوران تشدد کے بعد انتظامیہ ہولی کے لیے الرٹ ہے اور اس نے امن کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے تمام ضلعی پولس کپتانوں اور ڈی ایم کو ہولی کے بارے میں چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔ چونکہ اس دن جمعہ کی نماز ادا کی جاتی ہے اس لیے امن کمیٹی کے ذریعے وقت سے تاخیر سے نماز ادا کرنے کی اپیل کی جائے۔ یہی نہیں حساس علاقوں کی نشاندہی کرکے وہاں خصوصی چوکسی برتی جائے۔اسی کیساتھ سوشل میڈیا پر بھی کڑی نظر رکھی جائے تاکہ افواہیں نہ پھیلیں۔
وہیں سنبھل کے سی او انوج چودھری کا امن کمیٹی میں بولا ہوا بیان وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ کہتے ہیں، "ہولی کا دن ہے، جمعہ سال میں 52 بار آتا ہے، ہولی سال میں ایک بار آتی ہے، اگر مسلم کمیونٹی کے لوگوں کو لگتا ہے کہ ہولی کے رنگ ان کے مذہب اصولوں کو آلودہ کر دینگے تو اس دن گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہیے۔ اگر آپ باہر جائیں تو سب کا دل صاف ہے، رنگ ایک جیسا ہے"۔یہ کہتے ہوئے انہوں نے دونوں مذہب کے ارکان کو پرسکون و پرامن رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com