عبدالماجد گرفتار، ایک دن کی پولس تحویل، ایک ملزم فرار، ایڈوکیٹ واصف کی عدالت میں پیروی



عبدالماجد گرفتار، ایک دن کی پولس تحویل، ایک ملزم فرار، ایڈوکیٹ واصف کی عدالت میں پیروی 


مالیگاؤں : 14 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ روز پربھاگ آفس نمبر چار کے ملازم اجئے چانگرے کیساتھ ماردھاڑ کا الزام سابق کارپوریٹر عبد الماجد یونس عیسٰی پر عائد کر انکے خلاف ایٹروسٹی و سرکاری کام میں مداخلت کرنے پر آزاد نگر پولس اسٹیشن میں اجئے چانگرے کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔اس ضمن میں عبدالماجد یونس عیسٰی کو گرفتار کرتے ہوئے پولس نے عدالت میں پیش کیا ۔کمرہ عدالت میں معزز سیشن کورٹ کے جج پاٹل کے روبرو سماعت شروع ہوئی ۔ڈی وائے ایس پی گنجال نے عدالت میں دلیل دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں ایک ملزم فرار ہے ہمیں اسکی تلاش کرنا ہے اور فون کال وغیرہ کی جانچ کرنا ہے اس لئے عدالت تین روز کی پولس تحویل دے ۔اس پر عبد الماجد کے دفاع میں ہیروری کرتے ہوئے ایڈوکیٹ واصف نے جرح کیا اور عدالت سے کہا کہ اس کیس میں کسی چیز کی ریکوری نہیں کرنا ہے اور فون کا زمانہ ہے وہ ٹیلی فون آفس سے جانکاری حاصل کریں ۔رہی بات دوسرے ملزم کو گرفتار کرنے کی تو وہ پولس کا کام ہے وہ کرے ۔تین دن کی پولس تحویل مناسب نہیں لگتی ۔ایڈوکیٹ واصف کی دلیل کو سنتے ہوئے معزز جج پاٹل نے ایک دن کی پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم دیا ہے ۔اس طرح کی تفصیلات آج عدالت کے احاطہ سے ایڈوکیٹ واصف نے میڈیا کے نمائندوں سے کو دی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے