آصف شیخ نے عوام کی آمد و رفت کیلئے فلائی اوور بریج شروع کردیا، عوام نے شکریہ ادا کیا



آصف شیخ نے عوام کی آمد و رفت کیلئے فلائی اوور بریج شروع کردیا، عوام نے شکریہ ادا کیا 


رمضان المبارک میں آگرہ روڈ کی ٹریفک پر کافی حد تک کنٹرول، عوام کیلئے راحت کا سبب 


مالیگاؤں : 10 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) یکم مارچ سے رمضان المبارک کا آغاز ہوا ۔مقدس ماہ رمضان کی آمد سے قبل نئے بس سٹینڈ آگرہ روڈ پر تعمیر  فلائی اوور بریج کو فوری طور پر عوام کی آمد و رفت کیلئے شروع کیا جائے۔اس طرح کا مطالبہ سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے گزشتہ 18 فروری کو میونسپل کمشنر و ایڈمنسٹریٹر رویندر جادھو سے کیا تھا ۔وارڈ کمیٹی نمبر ایک میں آصف شیخ نے کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے ایک مکتوب دیا جس میں آصف شیخ نے مطالبہ کیا کہ نئے بس اسٹینڈ آگرہ روڈ سے سخاوت ہوٹل تک فلائی اوور تعمیر ہو چکا ہے اور مذکورہ فلائی اوور تقریباً 7 سال گزرنے کے باوجود ابھی تک نامکمل ہے۔  ماہ رمضان المبارک میں مذکورہ فلائی اوور کو عوام کی آمدورفت کے لیے شروع کرنا انتہائی ضروری ہے۔آصف شیخ نے کہا تھا کہ اگر مذکورہ فلائی اوور بریج کو کارپوریشن  شروع نہیں کرتی ہے تو ہم خود عوام کی سہولیات کیلئے رمضان المبارک کے مقدس میں فلائی اوور برہج شروع کردینگے ۔اسے نوٹ کیا جائے ۔اس موقع پر کمشنر نے تیقن دیا کہ آپکے مطالبہ پر ہم آئندہ ہفتہ اس بریج کو عوام کیلئے شروع کررہے ہیں ۔کمشنر نے یہ بھی کہا کہ آپکی جدوجہد سے یہ بریج تعمیر ہوا ہے اور آپکی جدوجہد سے یہ شروع بھی ہورہا ہے ۔لیکن کمشنر کی تیقن کے بعد بھی کارپوریشن نے فلائی اوور بریج شروع نہیں کیا تھا جس پر آصف شیخ نے اپنے انتباہی مکتوب کو دیکھتے ہوئے آج فلائی اوور بریج کو از خود شروع کردیا ہے ۔عوام نے آصف شیخ کی موجودگی میں فلائی اوور بریج کا استعمال شروع کیا ۔بڑی تعداد میں مسافرین نے بریج سے آمد و رفت شروع کی جس کی وجہ سے آگرہ روڈ کی ٹریفک پر کافی حد تک کنٹرول پایا گیا ہے ۔
حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے نام سے منسوب مالیگاؤں کا پہلا فلائی اوور بریج آصف شیخ کی جدوجہد سے بالآخر شروع ہوگیا ۔شام میں افطاری سے قبل فلائی اوور بریج پر مسافرین کی کافی تعداد دیکھی گئی ۔بریج کا نظارہ بڑا ہی دلکش نظر آیا ۔اس موقع پر عوام نے آصف شیخ کا شکریہ ادا کیا اور بریج شروع ہونے پر راحت کی سانس لی ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے