اوباش نوجوانوں کی خواتین کے ساتھ بدسلوکی ، سٹی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج
قدوائی روڈ، سردار مارکیٹ سمیت رمضان بازار میں جانے والی عوام اوباش نوجوانوں سے ہوشیار رہیں
رمضان بازار میں جینٹس پولس کیساتھ لیڈیز پولس بھی تعینات کیا جائے ، عوامی مطالبہ
مالیگاؤں : 8 مارچ (نامہ نگار) رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی بازاروں میں بھی رونق بڑھنے لگی ۔آج آٹھواں روزہ چل رہا ہے ۔اس سلسلے میں مسجد و میناروں کے شہر سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے کہ رمضان بازار بنام سردار مارکیٹ محمد علی روڈ پر کچھ اوباش نوجوانوں نے مسلم خواتین کیساتھ بدسلوکی کی ۔اس ضمن میں سٹی پولس اسٹیشن نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔سٹی پولس اسٹیشن میں خاتون کی جانب سے درج کی گئی شکایت کے مطابق گزشتہ 8مارچ کی شب محمد علی روڈ سردار مارکیٹ پر شکایت کنندہ خاتون اپنے ساتھ دیگر لڑکیوں کو لیکر رمضان بازار میں عید کی خریداری کیلئے آئی ۔فریادی خاتون اور انکے اہل خانہ سردار مارکیٹ محمد علی روڈ سے کچھ خریدنے گئے تب ہی کچھ نوجوانوں نے ان خواتین کا راستہ روکا اور انہیں پریشان کرنے لگے ۔ان پر نازیبا کلمات کسے ۔کاغذ پر فون نمبر لکھ کر انہیں زبردستی دینے لگے ۔انکے ساتھ دھکا مکی کرنے لگے ۔اوباش نوجوانوں نے ۔یہ سلسلہ سردار مارکیٹ ، قدوائی روڈ سے مدینہ کھجور محمد علی روڈ ملہ باڑہ تک انکا پیچھا کرتے ہوئے کیا ۔جب معاملہ حد سے بڑھ گیا تو ان بدمعاش لڑکوں کی حرکات سے تنگ آکر معصوم بچیاں اور متاثرہ لڑکیاں زور زور سے رونے لگی ۔ تب ہی کچھ لوگوں نے انکی مدد کی لیکن بدمعاش نوجوانوں سے لوگ ڈر رہے تھے ۔تب ہی متاثرین میں سے ایک خاتون نے ہمت کرکے اپنے گھر والوں کو موقع پر طلب کیا ۔تب تک یہ بدمعاش نوجوان رفو چکر ہوگئے تھے ۔
عینی شاہدین بھی ان بدمعاشوں کے نام پتے بتانے سے ڈر رہے تھے ۔بالآخر متاثرین لڑکیوں نے سٹی پولس اسٹیشن کا دروازہ کھٹکھٹایا اور بدمعاش نوجوانوں کیخلاف گناہ رجسٹرڈ نمبر 53/2025 کے تحت دفعہ 115(2)،75،78،3(5) سمیت پوسکو 8، 12 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔اس ضمن میں پولس نے متاثرین کی شکایت پر کمھار باڑہ تکیہ جھونپڑ پٹی کے ساکن امان شاہ اقبال شاہ اور اس کے دیگر ساتھیوں پر یہ مقدمہ درج کیا ہے، متاثرین نے اس موقع پر پولس انتظامیہ سے اپیل و درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ جس طرح ہمارے ساتھ ہوا آئندہ کسی کے ساتھ نہ ہو اس لئے خاطیوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اور رمضان بازار بالخصوص قدوائی روڈ، محمد علی، سردار مارکیٹ، انجمن چوک، گاندھی مارکیٹ وغیرہ علاقوں میں بھرنے والے رمضان بازار میں لیڈیز اور جینٹس پولس تعینات کیا جائے ۔ وہیں عوام خاص کر خواتین بازاروں میں آتے جاتے وقت اپنی اور اپنے سامان کی حفاظت کریں اور بدمعاشوں پر نظر رکھیں ، کسی بھی غلط حرکت پر پولس کو فوری اطلاع دیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com