جمعیت علماء مدنی روڈ نے کل پچاس مکانات کی تعمیر پر 70 لاکھ روپے سے زائد روپے خرچ کئے


 جمعیت علماء مدنی روڈ نے کل پچاس مکانات کی تعمیر پر 70 لاکھ روپے سے زائد روپے خرچ کئے 


جمعیت علماء آگ متاثرین مکانات کی تعمیر کے ساتھ ساتھ بیماروں، مسافروں، مصیبت زدہ لوگوں مظلوموں کی امداد سمیت غریب اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو اسکالرشپ دیتی ہیں:  مفتی اسمٰعیل قاسمی 


( مالیگاؤں ) جمعیت علماء مدنی روڈ کا ایک وفد صدر جمعیت مفتی اسمٰعیل قاسمی کی قیادت میں عائشہ نگر قبرستان کے پاس آتشزدگی سے مع گھریلو سازو سامان کے جل کر راکھ ہوگئے غریب کے گھر پہنچے جو گزشتہ دنوں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے جل گئے تھے حسبِ وعدہ جمعیت علماء مدنی روڈ نے آگ متاثر مکان کا دورہ کرکے جائزہ لیا جسکی روشنی میں رپورٹ پر یہ فیصلہ ہوا ماضی کی طرح اس مکان کی تعمیر نو کی جاۓ گی، آج مکان کی تعمیر مکمّل ہونے پر وفد نے مالک مکان کو مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ہاتھوں چابی تالہ دے کر طابع میں دیا گیا اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا آج جمعیت علماء مدنی روڈ کا وفد 27 رمضان المبارک 28 مارچ کو بعد نماز جمعہ عائشہ نگر قبرستان کے پاس ایک گھر پر حاضری ہوئی ہے اور حاضری کا مقصد یہ تھا ایک مکان تھا جو شارٹ سرکٹ سے جل گیا تھا، اور ہم انتظار کر رہے تھے جن لوگوں نے جمعیت علماء کو چندہ نہ دینے کی اپیل کی تھی شاید وہ لوگ آگے آکرکے اس مکان کی تعمیر کردیں گے لیکن جب اسطرح کی کوئی صورتحال بنتی نہیں دِکھی تو حلقہ نمبر 2 کے ذمہ داران کا تقاضا تھا کہ ماضی کی آگے آنا چاہیے اور یہ مکان تعمیر کرکے دینا چاہیے مزید مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ پچھلی میعاد میں اور اس جاری سال میں حادثاتی طور پر آگ لگی اور کئی مکانات جل گئے تھے بالترتیب 31 مکانات نوری ہال کے پاس اور ایک علاقے میں تیرا مکانات جلے اور دو چار مکان وقفہ وقفہ سے خاکستر ہوگئے تھے اسطرح جمعیت علماء مدنی روڈ نے آگرہ روڈ کی اس جانب پچھلے ٹرم میں اور جاری پہلے سال میں تقریباً کل 75 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں اس علاقے میں حادثاتی طور پر جتنے مکانات جل گئے تھے انکی تعمیر کرکے دی گئی اکثر اوقات جمعیت علماء مکان کی تعمیر کے ساتھ ساتھ گھریلو زندگی پر مشتمل برتن وغیرہ بھی دیتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کا فضل ہے جمعیت علماء ریلیف کے طور پر بہت بڑا کام کرتی ہے اسکے علاوہ قوم و ملت کے بچوں میں غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والے اچھے نمبرات لانے والے طالب علموں کو جو اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتے ہیں انکو اسکالرشپ دیتی ہیں اس سال جمعیت علماء نے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے اسکالرشپ کی مد میں خرچ کیا ہے اسی طرح بیماروں، مسافروں، مصیبت زدہ لوگوں کی امداد کرنا، ہاسپٹل لائن سے مریضوں کی مدد کرنا، اور اس طرح حادثاتی طور پر آگ سے جل جانے والے مکانات کی از سر نو تعمیر کرنا، یہ سارے کام جمعیت علماء اللہ تعالیٰ کے فضل سے کرتی آرہی ہے اور لوگوں کا جمعیت علماء پر اعتماد ہیں ہزار مخالفت کے باوجود بھی جمعیت علماء کے کاموں کو دیکھ کر اطمینان کرنے والے جمعیت کا تعاون کرتے ہیں رمضان المبارک کے تین دن باقی ہیں ہم عید کے بعد جمعیت علماء کا تعاون کرنے والے اس سال کیا امداد کی ہے ہم مکمّل طور پر تفصیلات پیش کریں گے. اس وفد میں محمد مکی سیٹھ، انیس فہمی، عبدالرحمن پیارے، مفتی زبیر خان، مولانا علیم فلاحی، مولانا عبدالقیوم جمالی، عمران مانے،اسلم مقادم، ندیم بھائی، وغیرہ موجود تھے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے