رمضان المبارک میں ایس آئی ٹی اپنی تفتیش عارضی طور ملتوی کرے ، مسلم خواتین کو جانچ کیلئے طلب نہ کیا جائے
چھاؤنی پولس اسٹیشن میں درج دفعہ 338 کا خاتمہ کیا جائے، ایس آئی ٹی کا عارضی دفتر سٹی پولس اسٹیشن میں شروع کرنے کا بھی مطالبہ
آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کی ایس آئی ٹی سے آفیسران سے ملاقات و تین صفحاتی میمورنڈم پیش
مالیگاؤں : 19 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میں بنگلہ دیشی اور روہنگیائی کے جنم داخلوں کے تعلق سے کریٹ سومیا کی شکایت کے بعد وزیر اعلیٰ نے ایک خصوصی جانچ ٹیم تشکیل دی ہے۔مذکورہ حکم کے مطابق خصوصی تحقیقاتی ٹیم گزشتہ 1 ماہ سے مالیگاؤں میں انکوائری کر رہی ہے۔اور اس جانچ پڑتال میں چھاؤنی پولس اسٹیشن میں 2 مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔جس میں اب تک 20 لوگوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اور کچھ ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔اور اب بھی ایس آئی ٹی کی کارروائی جاری ہے ۔ایس آئی ٹی کی پوچھ تاچھ کئی کئی گھنٹوں تک جاری رہتی ہیں جس سے عوام کو ذہنی و جسمانی تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور مالیگاؤں شہر سے کئی کلو میٹر دور کیمپ پولس اسٹیشن آنا پڑتا ہے ۔یہ عام دنوں تک ٹھیک لگتا لیکن یکم مارچ سے مسلمانوں کے مقدس ایام رمضان المبارک کا آغاز ہورہا ہے ۔مسلمان روزے، نماز، قرآن پاک کی تلاوت اور خصوصی دعائیں کا اہتمام کرتے ہیں۔بالخصوص مسلم خواتین کیلئے روزے رکھنا اور خصوصی عبادات کرنا، خود کو اور اپنے بچوں تعلیم و تلاوت کیلئے تیار کرنا اور ساتھ میں پورے گھر کا کھانا پکانا مشکل ہو جاتا ہے، اس لئے ہم اپنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم سے درخواست کرتے ہیں کہ اگر کسی مسلم خاتون درخواست گزار کے جنم داخلہ کاغذات کی چھان بین کرنا ہے تو رمضان المبارک سے قبل کر لی جائے یا پھر یکم رمضان سے 30 رمضان المبارک تک جانچ ٹیم کی تفتیش ملتوی کردی جائے ۔اس طرح کا مطالبہ آج مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے کنوینر آصف شیخ اور مستقیم ڈگنیٹی نے مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے تمام اراکین کے ساتھ آج کیمپ پولس اسٹیشن میں واقع SIT کے دفتر میں ممبر سیکرٹری انیکیت بھارتی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈیفینس کمیٹی نے تین صفحات پر مشتمل میمورنڈم اسپیشل انسپکٹر جنرل آف پولس ناسک زون و چیئرمین خصوصی تحقیقاتی ٹیم، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس و ممبر سکریٹری اسپیشل ایس آئی ٹی کے نام دیا ہے ۔اس مکتوب میں مطالبہ کیا گیا ہے خصوصی تفتیشی ٹیم کا دفتر مالیگاؤں کیمپ پولس اسٹیشن میں ہے اور مذکورہ دفتر مالیگاؤں شہر سے تقریباً 3 سے 4 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ یہ کچھ فاصلے پر ہے اس لیے تفتیشی افسر کے پاس آنے اور جانے والے عام لوگوں کو مالی اور جسمانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور رمضان کے دوران کیمپ پولس اسٹیشن مالیگاؤں میں تفتیشی کام میں شرکت کرنا ممکن نہیں ہو گا اس لیے ہم ٹیم کے صدر اور سیکرٹری سے درخواست کرتے ہیں کہ مذکورہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کا دفتر مالیگاؤں سٹی پولس اسٹیشن میں عارضی طور پر قائم کیا جائے۔
اس کے علاوہ ہم اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم سے یہ بھی درخواست کرتے ہیں کہ اگر رمضان المبارک کے دوران تحقیقات کو ملتوی کرنا ممکن نہ ہو تو مالیگاؤں سٹی پولیس اسٹیشن میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کا دفتر قائم کیا جائے گا اور مذکورہ تحقیقاتی کام کے اوقات صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک رکھے جائیں تاکہ۔درخواست گزار مسلمان کو افطاری و نماز کا وقت دیا جائے۔اسی طرح چھاؤنی پولس اسٹیشن نے اس معامہ میں میں درج مقدمہ نمبر 40/2025 اور 51/2025 کے گناہ رجسٹرڈ میں لگائی گئی دفعہ 338 جان بوجھ کر نافذ کی گئی ہے جبکہ اس معاملے میں مذکورہ بی این ایس سیکشن 338 لاگو نہیں ہے اور مذکورہ معاملہ میں گرفتار ملزم کو جان بوجھ کر ہراساں کرنے کے مقصد سے کی گئی ہے، لہٰذا فوری طور پر بی این ایس ایکٹ کی دفعہ 338 کو کم کرنے کا حکم دیا جائے۔ خاص طور پر خصوصی تحقیقاتی ٹیم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہم شہریان مالیگاؤں جانچ تفتیش میں تعاون کرتے رہیں گے لیکن رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں تفتیش ملتوی کر دی جائے ہے اور آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے مطالبہ پر غور کرتے ہوئے مناسب حکم جاری کیا جائے اور مذکورہ مطالبہ کو منظور کیا جائے ۔اس طرح کی تفصیلات آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی نے دی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com