سوراج سب کیلئے، لیکن موجودہ حکومت شیواجی کے آدرشوں کا پالن نہیں کررہی ہے :مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی



سوراج سب کیلئے، لیکن موجودہ حکومت شیواجی کے آدرشوں کا پالن نہیں کررہی ہے :مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی 


کچھ لوگ شیواجی کے نام پر عوام میں تفرقہ پیدا کررہے ہیں، شیواجی نے تمام مذاہب اور ذات برادری کو ساتھ لیکر خوشحال حکومت کی 


شیو جینتی کے موقع پر مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی نے شیواجی مہاراج کے مجسمہ پر پھول ہار پیش کر بھائی چارہ کی مثال پیش کی




مالیگاؤں : 19 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) سوراج کے بانی و سب کو ساتھ لیکر حکومت کرنے والے شیواجی مہاراج کی جینتی کے موقع پر مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی مالیگاؤں کے صدر و اراکین نے شیواجی مہاراج کے مجسمہ پر پھول ہار پیش کرتے ہوئے بھائی چارہ کی مثال پیش کی ۔مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی نے ایسے وقت میں شیواجی مجسمہ پر پھول ہار پیش کیا جب مہاراشٹر میں چند لوگ اور حکومت میں شامل کچھ لوگ ذاتی تفرقہ پیدا کر آپس میں قائم بھائی چارہ کے بندھن کو توڑنے کی ناپاک کوشش کررہے ہیں ایسے میں مالیگاؤں سے مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی نے انہیں آئینہ دکھاتے ہوئے آج شیواجی مہاراج کے مجسمہ پر پھولوں کا نذرانہ پیش کیا ۔اس موقع پر مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے کنوینر آصف شیخ رشید نے کہا کہ شیواجی مہاراج نے سوراج کے قائم کیلئے سب کو ساتھ لیکر جدوجہد کی انکی اس جدوجہد میں مسلمانوں کا بھی نمایاں کرادر تاریخ کے اوراق میں ملتا ہے ۔شیواجی مہاراج نے کبھی مذہب اور ذات برادری کا تفرقہ نہیں کیا لیکن آج کچھ لوگ شیواجی مہاراج کے آدرشوں کا غلط استعمال کررہے ہیں اور آپس میں تفرقہ پیدا کررہے ہیں لیکن ہم انکے اس تفرقہ کو ناکام بنائیں گے اور اسی لئے آج شیواجی مہاراج کے مجسمہ پر پھول ہار پیش کر قومی اتحاد کا پیغام دیا گیا ہے ۔

آصف شیخ کے علاوہ اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ شیواجی مہاراج نے سوراج سب کیلئے بنایا تھا ۔انہوں نے سوراج کیلئے سب کو ساتھ لیکر کام کیا ۔شیواجی مہاراج کی حکومت میں سب خوشحال تھے لیکن آج موجودہ حکومت شیواجی مہاراج کے اصولوں اور آدرشوں کا پالن نہیں کررہی ہیں۔حکومت کو شیواجی مہاراج کے آدرشوں لا پالن کرتے ہوئے سب کو ساتھ لیکر حکومت کرنا ہوگا تب ہی مہاراشٹر میں خوشحال حکومت قائم ہوگی ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ آج شیواجی مہاراج کے مجسمہ پر پھول ہار پیش کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ کچھ لوگوں کو یاد دلایا جائے کہ مسلمانوں نے شیواجی مہاراج کی فوج میں کتنا این رول ادا کیا اور شیواجی مہاراج نے مسلمانوں کو ساتھ لیکر ایک بہترین حکومت چلائی ۔اس موقع پر مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے درجنوں رضاکاران موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے