ناقص کام کی شکایت ، چونا بھٹی پر ایم ایل اے کے ہاتھوں روڈ کا سنگ بنیاد ، اسٹیمیٹ کے مطابق کام نہ کرنے عوام کا الزام
مالیگاؤں : 26 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے جنرل فنڈ سے چونا بھٹی کے صراط چوک پر گزشتہ روز ایم ایل مفتی اسمٰعیل کے ہاتھوں روڈ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔اس کے بعد باقاعدہ کام کا آغاز ہوا ۔اس موقع پر ٹھیکہ دار نے جیسے ہی کام شروع کیا عوام نے مطالبہ کیا کہ اسٹیمیٹ کے مطابق کام کیا جائے ۔روڈ کی تھیکنیس 6 انچ ہونا چاہیے تھی لیکن کام چار انچ میں کئے جانے کا الزام بھی وارڈ کی عوام نے کیا ۔چونا بھٹی صراط چوک کے کئی دکانداروں نے اپنی ناراضگی کا اظہار بھی کیا، ٹھیکہ دار اسٹیمیٹ کے مطابق کام کرنے تیار نہیں ہے، پہلے فیز میں صراط چوک میں سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر 44 لاکھ روپے کے بجٹ سے کی جارہی ہے جبکہ عوام نے الزام لگایا کہ کام کی خراب کوالٹی دیکھ کر ایسا گمان کیاجاتا ہے کہ اس میں بدعنوانی کی جارہی ہے ۔بیلباغ کے کارنر سے یہ کام چونا بھٹی صراط چوک تک کیا گیا، ابھی روڈ مکمل نہیں ہوا ہے، یہ روڈ غربید مسجد سے ہوتی ہوئی تین قندیل تک بنائی جائے گی ۔اس کیلئے بھی الگ سے دوسرے فیز کا اسٹیمیٹ ہوگا ۔اس موقع پر وارڈ کی عوام نے روڈ کی تعمیر کیلئے ایمانداری سے کام کرنے کا مطالبہ کیا اور بجٹ کی تختی بھی لگانے کا مطالبہ کیا کہ آیا یہ کام کتنے روپے کے بجٹ سے ہورہا ہے عوام کو بتایا جائے ۔خیال رہے کہ ابھی کچھ دن پہلے نیا پورہ میں بھی وارڈ کی عوام نے ایم ایل اے موصوف کے گھر پہنچ کر نیا پورہ کی سڑک کی ناقص تعمیر کی شکایت کی تھی لیکن ٹھیکہ دار عوام کو ڈرا دھمکا کر پولس کارروائی کرنے کی کوشش کررہا تھا جس کے خلاف سراج احمد ایس ڈی کلیکشن و نوجوانوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا میں بیان بھی دیا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com